ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ان صفحات پر ہم مراقبے کے ذریعے حاصل ہونے والے مفید اثرات مثلا ذ ہنی سکون، پر سکون نیند ، بہاریوں کے خلاف قوت مدافعت میں ا اضافہ وغیرہ کے ساتھ روحانی تربیت کے حوالے سے مراقبے کے فوائد بھی قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔
یونیورسٹی میں میری دوستی کچھ ایسے لڑکوں سے ہو گئی جن کے والد یا تو اچھی جاب کر رہے تھے۔ یا ان کا اپنا بزنس تھا۔ پیسے کی فراوانی نے زیادہ تر دوستوں کو خیالی دنیا کا مسافر بنادیا۔سب کے بڑے بڑے اور اونچے اونچے خیالات تھے۔ ان کی سنگت نے مجھے بھی صحیح سوچنے سمجھنے سے دور کر دیا۔ میں بھی خیالی پلاؤ پکانے لگا۔
جیسے تیسے میں نے گریجویشن کر لیا۔ خیالات ایسے کہ لمحوں میں دنیا جہاں کی دولت اور آسائش میرے قدموں میں آجائے۔ منصوبے بڑے بڑے بنا تا مگر عملی طور پر صفر تھا۔ جب بھی کوئی کام کرنے کا ارادہ کرتا تو اس کے منفی پہلو کو سامنے رکھتا۔ جس کی وجہ سے کام شروع ہونے سے پہلےہی اس کا ارادہ ترک کر دیتا۔
میری والدہ کا اپنا اسکول ہے۔ وہ کہتیں کہ میرے ساتھ اسکول میں بیٹھو۔ میرے والد حیات نہیں۔ کبھی سوچتا تھا کہ میں بھی والد کی طرح ایک دن دنیا سے چلا جاؤں گا تو اتنی محنت کرنے کی کیا۔ ضرورت ہے۔ بھی خود کو خیالوں میں کئی اسکولوں کا مالک تصور کرتا بلکہ سچ پوچھیں تو میرا دل چاہتا تھاکہ ایک بہت بڑی یونیورسٹی بناؤں۔
میرا ایک دوست مجھ سے دو، تین سال بڑا ہے۔ اس نے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی تو اس کے والد نے جو کہ خود ڈاکٹر ہیں اسے اسپتال کھولنے میں بھر پور مدد کی بلکہ یہ کہا جائے کہ اسپتال اس کے والد نے ہی کھول کر دیا تو بیجا نہ ہوگا۔ اسپتال میں باپ بیٹے کی بہت عزت تھی۔
ان کے احترام کو دیکھتے ہوئے مجھے بھی خیال آتا کہ کیوں نہ میں بھی ایک معیاری اسپتال بناؤں۔مگر یہ تمام منصو بے خیالوں تک ہی رہتے۔
عملی طور پر میں ہر کام میں صفر تھا۔ اپنی زندگی پر نظر ڈالتا تو بہت دکھ ہوتا۔ اعتماد کی کمی کی وجہ سے کڑھتا، جلتا رہتا مگر خود کو سنوار نے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی ہمت نہ ہوتی۔
ایک چیز جو مجھے ذہنی عذاب میں مبتلا کیے ہوئے تھی۔ وہ لوگوں کی نظروں کا سامنا کرنا تھا۔ لوگ آتے ہی پہلا سوال یہ کرتے کہ آج کل تمہاری مصروفیات کیا ہیں ….؟ میرے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہ ہوتا۔
آہستہ آہستہ میں لوگوں سے کترانے لگا۔ میں نے تقریبات میں جانا چھوڑ دیا۔ گھر پر کوئی مہمان آجائے تو منہ چھپاتا پھرتا۔ دوست بھی بہت کم رہ گئے تھے۔
ایک بچپن کا دوست اکثر میرے پاس آتا رہتا۔۔۔جاری ہے۔