ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) تھا۔ جب میں نے گھر سے نکلنا بند کر دیا تو وہ آکر مجھے سمجھایا کرتا کہ زندگی بہت بڑی ہے۔ اگر تم ہمت ہار جاؤ گے تو کیسے کٹے گی اتنی بڑی زندگی۔ میں اس سے کہتا۔ یار…..! مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ اس مشکل سے کیسے باہر نکلوں۔ میں کسی سے نظر ملا کر بات نہیں کر سکتا۔
دوست بولا تم نیٹ سے مدد کیوں نہیں لیتے۔ نیٹ سے مدد! میں نے حیرت سے دوست کو دیکھتے ہوئے کہا۔ نیٹ پر بہت سی سائیٹ ذہنی صحت اور جسمانی صحت کے حوالے سے موجود ہیں تم انہیں سرچ کرو اور ان سے مددلو۔
مجھے دوست کی یہ تجویز پسند آئی۔ میں نے نیٹ پر سرفنگ شروع کر دی۔ مجھے ایک سائیٹ ملی جس پر مراقبہ کے انگنت فوائد کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
مجھے مراقبہ کے بارے میں زیادہ معلومات نہ تھی۔ میں نے مراقبہ کے بارے میں جاننے کے لیے کئی سائیٹ کا مطالعہ کیا۔ ایک سائیٹ پر تحریر تھا کہ اگر آپ ذہنی دباؤ مایوسی اور ڈپریشن میں مبتلا ہیں تو مراقبہ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ مراقبہ ذہنی اور جسمانی مشق کا بہت قدیم طریقہ ہے جو آپ کو سکون اور آسودگی بخشتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مراقبہ سے ذہنی اور جسمانی دونوں فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
میں نے مراقبہ کے بارے میں اچھی طرح آگہی حاصل کی۔ ایک دن رات کے وقت مراقبے کا آغاز کر دیا۔ کئی روز تک تو ذہنی کیفیت عجیب رہی۔ یہ ہی سوچتار بتا کہ میری والدہ دیکھیں گی تو کیا سوچیں گی۔ مراقبہ میں مجھے ذہنی الجھن بہت رہتی۔ میر اذہن یکسو نہیں ہوتا تھا۔
ایک روز نیٹ پر مراقبہ کے بارے میں مزید تفصیل حاصل کی۔ ایک سائیٹ پر مراقبہ کے بارے میں بتایا گیا کہ دوران مراقبہ خود کو پر سکون رکھیے اور اس یقین کے ساتھ مراقبہ کا آغاز کیجیے کہ آپ کے مسائل کا حل ضرور نکلے گا۔
ایک روز شام سے ہی بے چینی محسوس ہو رہی تھی۔ مقررہ وقت پر مراقبہ کا آغاز کیا۔ کچھ دیر میں ہی ذہن پر سکون ہو گیا۔ مراقبہ ختم کیا تو میرا ذہن کافی پر سکون تھا۔
ایک روز مراقبہ میں بیٹھا تو خود کو پھولوں کی وادی میں پایا۔ ہر طرف پھول ہی پھول کھلے ہوئے تھے۔ نیلے، پہلے ، اور ے ، لال، گلابی ہر طرح کے پھول تھے۔ ان پھولوں کی خوشبو ذہنی سکون کا باعث بن رہی تھی۔
ایک روز مراقبہ میں خود کو ساحل سمندر پر پایا۔ میں نے دیکھا کہ صبح کا وقت ہے سورج طلوع ہو رہا ہے۔ میں سمندر کے پانی میں کافی دور تک چلتا چلا جارہا ہوں۔ سمندر کی لہریں جسم سے ٹکرا کر واپس جارہی ہیں۔ ساحل پر سینکڑوں کی تعداد میں پرندے اڑ رہے ہیں۔ کہیں کہیں مچھلیاں پانی میں اچھل کود کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایک روز مراقبہ میں خود کو تفریحی مقام پر پایا۔ میں خوب صورت گیٹ سے اندر داخل ہوا۔ میں نے دیکھا کہ پارک کے درمیان سے ایک خوب صورت شہر بھی گزر رہی تھی۔ نہر میں چند کشتیاں بھی رواں دواں تھیں۔ یہ خوب صورت منظر ذہن کو بھلا لگ رہا تھا۔
ایک روز مراقبہ میں خود کو خوبصورت پرندوں کی مارکیٹ میں پایا۔ رنگ رنگ کے پرندے پنجروں میں قید تھے۔ میری خواہش تھی کہ تمام پرندوں کو پنجروں سے آزاد کروادوں۔ ایک رنگ برنگی چڑیوں کا پنجرا خریدا اور اس کی تمام چڑیا ئیں آزاد کر دیں۔
چند ماہ کے مراقبہ کے بعد اب میری خود اعتمادی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔ ذہنی یکسوئی حاصل ہوئی ہے۔ اعتماد میں اضافے سے دوستوں کا حلقہ بڑھا ہے۔ صحت میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔ پہلے مجھے ساری ساری رات نیند نہیں آتی تھی۔ اب رات کو جلدی سو جاتا ہوں اور صبح تروتازہ بیدار ہوتا ہوں۔
تقریبات میں بھی جانے لگا ہوں۔ والدہ میری اس خوشگوار تبدیلیوں سے بہت خوش ہیں۔ اب میں خیالی پلاؤ پکانا چھوڑ چکا ہوں۔ والدہ کے ساتھ اسکول جاکر اسکول کے انتظامی معاملات سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔