آپ جب چاہیں سیکھ سکتے ہیں
جو چاہیں کھا سکتے ہیں
تحریر۔۔۔حنا عظیم
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ آپ جب چاہیں سیکھ سکتے ہیں جو چاہیں کھا سکتے ہیں ۔۔۔ تحریر۔۔۔حنا عظیم) ہیں کیونکہ تین سے چھ لوگوں پر مشتمل ایک چھوٹا سا گروپ آپ کو بہت ساری معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ Hofman کہتے ہیں گروپ اسٹڈی کو کامیاب بنانے کے لیے دو چیزوں کی بڑی اہمیت ہوتی ہے ایک تو یہ کہ گروپ میں با معنی پڑ ھائی ہو اور اس پر تبادلہ خیال کیا جائے، دوسرا یہ کہ گروپ ممبر ز متعلقہ
موضوع پر چھوٹے چھوٹے سوالات یا کوئیز بنائیں جو انہیں امتحان کے لیے تیاری میں مدد دیں اور پھر ان پر Discussion کریں تاکہ جس لکھتے پر آپ کو پریشانی ہے اس کی وضاحت ہو سکے۔ گروپ اسٹڈی میں عین امکان ہے جس سوال کا جواب آپ کے پاس نہیں آپ کے دوسرے ساتھی کے پاس ہو اس طرح آپ ایک دوسرے کی الجھن کو حل کر سکیں گے اور پھر گھر جا کر آپ کو صرف دہرانا ہو گا یوں آپ خود کو بہتر طور پر امتحان کے لیے تیار کریں۔
وڈیوگیمز کھیلیں: یہ والدین کے لیے سرپرائیز ہے جن کے بچے وڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں۔ Jay pratt کی ٹیم جو کہ کینیڈا کی ایک یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں نے یہ پتا لگایا ہے کہ وہ لوگ جو ہفتے میں چھ سے آٹھ گھنٹے وڈیو گیمز کھیلتے ہیں ان کی ٹائم مینجمنٹ زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ ان میں ایسے کام کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے جن میں ہاتھ اور آنکھوں کا بیک وقت استعمال زیادہ Jay pratt کے مطابق Video Games کی تیز رفتاری ایسے لوگوں میں دماغی کار کردگی بڑھادیتی ہے اور وہ دماغ کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھ اور آنکھوں کا استعمال ایک ساتھ ماہرانہ انداز میں کر سکتے ہیں۔ اس کے مطابق ایسے Action Games جو درجے بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید پیچیدہ ہوتے جاتے ہیں وہ کھیلنےوالے کے حواس یعنی دیکھنے، سمجھنے اور محسوس کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ خود کوپرسکون رکھیں پڑھائی کے دوران مسلسل مطالعے سے دماغ بو جھل ہونے لگتا ہے ۔ ایسی صورت میں پڑھائی کے دوران وقفہ آپ کے دماغ کو وہ توانائی فراہم کرتا ہے جس کے دوران آپ نے جو کچھ پڑھا یا یاد کیا یا سیکھا اسے اکٹھا اور ترتیب وار کر دیتا ہے۔ Davachi Lila جو کہ نیو یارک یونیورسٹی میں کام کرتی ہیں نے یہ جاننے کے لئے ایسے لوگوں کے دماغوں کو Scan کیا جن کو بہت ساری تصویریں دکھائی۔۔۔جاری ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جون 2015
![]()

