انسان ہمیشہ ساتھ نہیں رہتا
تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انسان ہمیشہ ساتھ نہیں رہتا۔۔۔ تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ)انسان کے ساتھ کوئی دوسرا انسان ہمیشہ نہیں رہتا اور اگر ہم کسی انسان سے یہ توقع رکھیں کہ وہ آپ کا کبھی دل نہیں دُکھا سکتا کیونکہ وہ تو ہمیں سمجھتا ہے تو ایسا نہیں ہے کبھی کبھی ہم اہنے عزیزوں اور پیاروں کے منہ سے بھی اپنے لیے ایسی بات سن لیتے ہیں جس کا کا رنج انسان اپنے دل میں ہمیشہ محسوس کرتا ہے جب انسان کا دل دکھتا ہے تو وہ اپنے پیارے کی بات سے دل برداشتہ ہو کر دوری اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر بے بس ہو جاتا ہے ۔
کوئی انسان کبھی بھی ایک ہی جیسا نہیں رہتا وہ مختلف وقت اور حالات سے گزرتا ہے اسی طرح ایک ہی بات پہ مختلف ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
اب ایسی سیچویشن میں ہمیں کیا کرنا ہے ہم غمگین بھی ہیں بےبس بھی۔
صرف اتنا سوچنا ہے کہ اللہ بہتر جاننے والا ہے وہ ہی واحد ہستی ہے جو ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ وہ آ پ کو کبھی نہیں چھوڑے گا یہ چھوڑ جانا انسان کی خصلت ہے آپ تنہا آئے ہیں اور تنہا ہی جاناہے تو پھر ہمیں انسان کے رویوں سے گھبرانا کیسا۔ بس ہر ایک کو پرسنل سپیس دیں۔ آپ تنہا نہیں ہیں وہ آپ کے ساتھ ہے۔وہ آپ کے ساتھ ہے۔
![]()

