ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نظر بد کے روحانی علاج:نظرید کے علاج یا نظر اتارنے کے لئے حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی نے روحانی ڈائجسٹ کے قارئین کرام کے لئے بطور خاص چند روحانی و ظائف مرحمت فرمائے جو ہم یہاں شائع کر رہے ہیں۔
بچوں کو نظر لگنا :بچوں کی معصوم بھولی بھالی صورت اور بے ساختہ حرکتوں پر اکثر نظر لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے بچہ میں کھانے پینے کی رغبت کم ہو جاتی ہے، بچے اکثر سوتے میں ڈرنے لگتے ہیں۔ بچوں میں اگر نظر لگنے سے صحت خراب ہو اور ان میں چڑ چڑا پن ہو جائے تو ایسی صورت میں تین مرتبہ یا حفیظ پڑھ کر پیشانی پر دم کر دیں یارات کو جب بچہ گہری نیند سو جائے تو اتنی آواز سے کہ بچہ کی نیند خراب نہ ہو سورہ کو ٹرایک مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کر دیں۔
ماں بننے والی خواتین کو نظر لگنا :ایسی خواتین جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی کو کچھ باندھ دی گئی ہے۔ اکثر اس کا سبب نظر بھی ہوتا ہے۔ حاملہ خواتین کو ابتدائی تین مہینوں میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض خواتین حمل قرار پانے کے بعد غیر معمولی طور پر خوبصورت لگتی ہیں ان خواتین کو چاہئے کہ زیادہ میک اپ نہ کریں ، جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔ نظر سے حفاظت کے لیے دن میں کسی وقت ایک مرتبہ سورہ یسین پڑھ کر اپنے اوپر پھونک ماریں۔ یہ عمل کم از کم سات دن تک کریں۔ ذہین بچوں کو نظر لگنا جو بچے ذہین ہوتے ہیں وہ بعض اوقات ایسی باتیں کرتے ہیں جنہیں سن کر بڑے لوگ بھی حیران ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ حیرت کے ساتھ انہیں بڑے اس طرح دیکھتے ہیں کہ بچوں کو نظر لگ جاتی ہے ۔ یوں نظر لگنے سے بچے خاموش رہنے لگتے ہیں، کھانے کی طرف رغبت کم ہو جاتی ہے ایسی صورت میں سلائی میں سرمہ لگا کر بچہ کے گال پر یا ماتھے پر تیل بنادیں اور تین مرتبہ یا حفیظ پڑھ کر پیشانی پر دم کر دیں۔ گھر کو نظر لگ جانا حاسد لوگ کسی کی ترقی ، کسی کی خوشی ، کسی کے مکان بنانے سے خوش نہیں ہوتے ۔ حاسد خواتین و حضرات کے حسد سے مکان کو نظر لگ جاتی ہے اور گھر میں بے رونقی ہو جاتی ہے ۔ گھر کے میں ذاتی طور پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ ان کا دل چاہتا ہے کر گھر سے کہیں باہر چلے جائیں۔ آپس میں بات بے بات مجھنے لگتے ہیں ایسی حالت میں سورہ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے دیواروں پر چھڑ کنے سے نظر کا اثر زائل ہو جاتا ہے ۔ اس کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے:
عصر و مغرب کے درمیان تین مرتبہ سورۂ فلق
پڑھ کر پانی پر دم کر کے گھر کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں اور تھوڑا پانی سب گھر والوں کو پلا دیں ۔ یہ عمل بلاناغہ سات روز یا گیارہ روز یا اکیس روز تک کیا جائے۔ مکان تعمیر کراتے وقت نمایاں جگہ ماشاء اللہ لکھنا بھی حسد سے محفوظ رہنے کا ایک طریقہ ہے۔
کاروبار کو نظر لگ جائے:اگر کاروبار چلتے چلتے ایک دم یا آہستہ آہستہ کم ہونے لگے ، قریب کی دکان میں گاہک خوب آتے ہوں اور ایک مخصوص دکان پر گاہک نہ آئیں یا خریدے بغیر چلے جائیں، اپنی تمام تر کوششوں کے دکان یا کاروبار اگر مسلسل خسارے میں جارہا ہو تو، کاروبار پر آسیبی اثرات یا سفلی کا شبہ ہو تو اس کے لئے کتاب روحانی نماز کا یہ عمل مفید اور زود اثر ہے۔ ایک کاغذ پر اکیس مرتبہ یا قھار لکھ کر دکان کے سامنے یا قریب ہرے بھرے درخت کی شاخ میں باندھ دیں۔ اللہ کے فضل وکرم سے دکان آسیب اور دوسری بلاؤں سے بالکل محفوظ رہے گی۔ اثر ختم ہونے کے بعد آٹھ ہفتوں تک کسی غریب آدمی کو ہر جمعرات کو کھانا کھلائیں۔ درخت یا پودوں کو نظر لگ جائے تو اس طرح کی نظر لگنے کا علاج یہ ہے کہ ایک کاغذ پر لکھ کر کاغذ تہہ کر کے درخت پر ڈوری سے باندھ دیں۔ کھیتی باڑی کی نظر ختم کرنے کے لیے گیارہ کل و عمدہ مٹی پر1100مرتبہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم من ثمرة رزقاً بحق يا ارحم الراحمين
پڑھ کر مٹی پر دم کریں اور مٹی کو ہاتھوں سے مل کر جگہ جگہ پوری زمین پر پھیلا دیں۔ ایک مرتبہ عمل کر لینا کافی ہے۔ فصل کاٹنے سے پہلے نیت کر لیں کہ اتنی فصل اللہ کے نام خیرات کروں گا یا کروں گی۔
لڑکیوں کی شادیوں میں نظر سے رکاوٹ آج کل لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ والدین کے لئے پریشانی بنا ہوا ہے۔ رشتہ طے ہونے میں نظر کی وجہ سے رکاوٹ ہو تو رات سونے سے پہلے وضو کر کے ہیں مرتبہ سورۃ فاتحہ اور اکیس مرتبہ سور کا خلاص اول و آخر گیاره گیاره بار درود شریف پڑھ کر سجدہ میں جاکر دعا کی جائے۔ یہ عمل اکیس روز یا چالیس روز تک کیا جائے ۔ نانہ کے دن شمار کر کے بعد میں پورے کریں۔ عمر زیادہ ہو جائے اور شادی نہ ہو تو آدھی رات گزرنے کے بعد دو نفل پڑھ کر 200 مرتبہ
يرسل الرياح فيما كان فيه پڑھ کر چاروں طرف پھونک ماریں اور یا اللہ یا رحمن یارحیم کا ورد کرتے کرتے سو جائیں۔ چالیس روز یا زیادہ سے زیادہ نوے دن کا عمل ہے۔
اور بہن بھائی کی نظر بھی لگ جاتی ہے اور ظاہر ہے یہ قریبی رشتہ دار بری نظر سے نہیں دیکھ سکتے ۔ کسی کے ہاں موجود درخت یا پودے کو اسی کے گھر والوں کی نظر نجھی لگ سکتی ہے۔
رسول الله ﷺ نے فرمایا کہ ” نظر کا لگنا حق ہے اگر کوئی چیز تقدیر پر غالب ہوتی تو نظر ہوتی“۔ [مسلم]
نظر لگنے سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر
1۔ جب بھی کسی خوبصورت چیز کو دیکھیں تو ماشاء اللہ ضرور کہیں۔
2۔ اپنی یادوسرے کی ذات یال و عیال کو دیکھ کر یہ دعا