انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری مطیع اللہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی زوم اجلاس۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ خصوصی مندوب )جرمنی کے معروف پاکستانی صحافی اور آئی اے پی جے کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری مطیع اللہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) کے زیرِ اہتمام ایک تعزیتی زوم اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرنے کے مقصد سے تنظیم کے ممبران اور عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مرحوم مطیع اللہ کی صحافتی خدمات، پیشہ ورانہ جدوجہد اور صحافتی حلقوں میں ان کی پہچان کو یاد کیا گیا۔ شرکاء نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور ایسوسی ایشن کی جانب سے مرحوم کے خاندان کیلئے تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا۔
اجلاس میں ساؤتھ افریقہ سے آئی اے پی جے کے مرکزی صدر شاہد چوہان، جرمنی سے سیکرٹری جنرل مہوش خان، نائب صدور میں سکاٹ لینڈ سے کیپٹن فرید انصاری، سویڈن سے حافظ عمران، یوکے سے کرن خان ،آئرلینڈ سے چیف آرگنائزر وسیم بٹ، فرینکفرٹ جرمنی سے سیکرٹری انفارمیشن رضوان خان، ہالینڈ سے جوائنٹ سیکرٹری جاوید عظیمی ملائیشیا سے وقار خان اور میونخ جرمنی سے احسان اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی جانب سے مرحوم کے لیے تعزیتی اجلاس کے انعقاد کا مقصد تنظیم کی جانب سے اپنے ساتھیوں کو یاد رکھنے، ان کی خدمات کا اعتراف کرنے اور مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی ایک قابلِ قدر کاوش ہے۔