Daily Roshni News

ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشتگردی قرار دے دیا

ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے پابندیاں فوری مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل اور رکن ممالک کو خط ارسال کیا،خط میں کہا کہ امریکا جنگ میں ناکامی کے بعد اب ایران کے خلاف معاشی حربے استعمال کر رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نےکہا نئی پابندیوں سے خوراک، صحت اوردیگر بنیادی ضروریات سمیت عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے،جبری اور یکطرفہ پابندیوں کو فوری طور پر مسترد کرتے ہیں۔

Loading