میاں عامر جاوید (اسپین) کے اعزاز میں دی ہیگ کی  جانی پہچانی شخصیت علی اعجاز کی جانب سے شاندار ضیافت۔

ہالینڈ، میاں عامر جاوید (اسپین) کے اعزاز میں دی ہیگ کی

 جانی پہچانی شخصیت علی اعجاز کی جانب سے شاندار ضیافت

نمایاں شخصیات کی بھر پور شرکت سے رونق دوبالا ہوگئی ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی)پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے صدر اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کے بڑے بھائی میاں عامر جاوید اسپین سے اپنے نجی دورے کے سلسلے میں ہالینڈ تشریف لائے تو فرینڈز آف روشنی فورم  کی ٹیم کے ممبران نے معزز مہمان کے اعزاز میں دعوتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ دونوں بروز ہفتہ 31 اکتوبر 2026 دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت پراپرٹی ڈیلر علی اعجاز نے  مقامی فش ریسٹورنٹ میں شاندار ضیافت  کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھر پور شرکت کر کے رونق دوبالا کردی، حسب معمول مختلف موضوعات کا سلسلہ جاری رہا۔ ضیافت کے اختتام پر متذکرہ فورم کے سربراہ جاوید عظیمی نے تمام ساتھیوں کی جانب سے معزز مہمان کو یادگار تحفہ پیش کیا۔  ضیافت میں موجود تمام دوستوں نے معزز مہمان کی ہالینڈ آمد  اوروقت دینے کا صمیم قلب سے شکریہ اور دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے ویڈیو پیغامات بھی ریکارڈ کروائے ۔ معزز مہمان میاں عامر جاوید نے شرکائے تقریب کا عزت افزائی کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔