Daily Roshni News

ایک شاگرد نے استاد سے رخصت ہوتے وقت عرض کیا:

ایک شاگرد نے استاد سے رخصت ہوتے وقت عرض کیا:
“استاد جی! جاتے جاتے کوئی نصیحت فرما دیں…”

استاد مسکرائے اور بولے:
“نصیحت کی زیادہ ضرورت نہیں… بس دو باتوں کا خیال رکھنا:
نہ خدا بننے کی کوشش کرنا… اور نہ رسول بننے کی!”

شاگرد چونک گیا 😯
“استغفراللہ! استاد جی، یہ کیسی بات؟ کوئی مسلمان ایسا سوچ بھی کیسے سکتا ہے؟ میں سمجھا نہیں…”

استاد نے نرمی سے سمجھایا:
“بیٹا! خدا بننے کا مطلب یہ نہیں کہ تم خود کو خدا کہو…
بلکہ یہ ہے کہ تم یہ چاہو کہ زندگی میں جو تم چاہو، وہی ہو جائے…
یاد رکھو، یہ اختیار صرف اللہ کے پاس ہے…”

پھر کچھ توقف کے بعد فرمایا:
“اور رسول بننے کا مطلب یہ ہے کہ تم یہ چاہو کہ ساری دنیا تمہیں مانے، تم سے عقیدت رکھے، تمہاری ہر بات کو حق سمجھے…
یہ مقام بھی صرف رسولوں کا ہے…”

شاگرد خاموش ہو گیا…
اور اس کی آنکھوں میں سمجھ کی روشنی اتر آئی… ✨
Follow for more
#fb #fbpost #MoralStory #urdustory

Loading