Daily Roshni News

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل  آئرلینڈ  کے زیر اہتمام  شہادت امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے محفل کا انعقاد کیا گیا ۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل  آئرلینڈ  کے زیر اہتمام ڈبلن میں  شہادت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک روح پرور اور فکری محفل کا انعقاد کیا گیا ۔

ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ )تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل  آئرلینڈ  کے زیر اہتمام ڈبلن میں  شہادت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک روح پرور اور فکری محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ  کے رفقاء و اراکین وابستگان کے علاوہ عشاقان اہل بیت اطہار نے کثیر تعداد  میں شرکت کی محفل کا آغاز حافظ تنویر حسین کی خوبصورت آواز سے تلاوت قران پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبولؐ اور امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی شان میں منقبت اسد علی ۔ کاظمی برادران جن میں ثمار کاظمی ۔زہیر کاظمی اور بریر کاظمی نے پیش کی جبکہ اس محفل کی نظامت کے فرائض محی الدین نے ادا کیے مقررین میں علامہ محمد عدیل ۔ حافظ صدیق اور وسیم بٹ نے اپنے خطابات میں واقعہ کربلا کی تاریخی روحانی اور فکری اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی حق و صداقت ۔ عدل ۔انسانی وقار اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے ایک لازوال مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام ہر دور میں ظلم و جبر اور باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے اور امت مسلمہ کو اتحاد اخوت اور اعلی اخلاقی اقدار اپنانے کی تلقین کرتا ہے ۔

مقررین نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نوجوان نسل کو سیرت امام حسینؑ اور فلسفہ کربلا سے روشناز کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ حق و باطل میں تمیز کرتے ہوئے معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں ۔

محفل کے اختتام پر حضور نبی کریمؐ اور امام حسینؑ کی بارگاہ میں سلام کا نزرانہ پیش کیا اور تمام عالم اسلام کی سربلندی وطن عزیز پاکستان کی ترقی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر گلزار احمد  کے والد گرامی ۔ عبدالقیوم کے والد گرامی ۔ ڈاکٹر افضال اور دیگر مرحومین کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی اور حاضرین کی تواضع حسینیؑ لنگر سے کی گئی

Loading