Daily Roshni News

تنویر اسلم کی والدہ ، میاں آفتاب کی بھابھی مرحومہ کے ایصال ثواب کی تقریب

تنویر اسلم کی والدہ ، میاں آفتاب کی بھابھی مرحومہ کے

 ایصال ثواب کی تقریب، منہاج القرآن دی ہیگ میں منعقد

کی گئی، کمیونٹی کے خواتین و حضرات کی بھر پور شرکت ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی ) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 13 جون 2026 کو تنویر اسلم (یوکے) کی والدہ اور میاں آفتاب کی بھابھی عذرا سلطانہ اسلم  دی ہیگ کی رہائشی علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے جمعہ 3جولائی کو ایک  پر وقار تقریب منہاج القرآن دی ہیگ میں منعقد کی گئی ۔ مذکورہ تقریب میں کمیونٹی کے خواتین و حضرات  نے بھر پور شرکت کی، جبکہ مرحومہ کے صاحبزادے تنویر اسلم شرکت کے لئے برطانیہ سے تشریف لائے۔متذکرہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا  اوربارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعت شریف بھی پیش کرنے کی سعادت بھی علامہ عبد الصمدمہروی نے حاصل کی۔ اپنے خطاب میں انھوں نے رسول محتشمﷺ کی ولادت سے ایک ہزار سال قبل بادشاہ  تبع  کے اپنی بادشاہت کو وسعت دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات ، واقعات اور اس سلسلے میں راستے میں  آنے والے خانہ کعبہ کو مسمار کرنے کا ارادہ اور اس کی  پسپائی کے ایمان افروز واقعات بھی بیان کئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی بادشاہ ہے جس نے رسول اکرم کی آمد کی گواہی دی اور اس سلسلے میں ایک خط تحریر کیا جو حضرت ابو ایوب انصاری  ؓتک پہنچا جب آپ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو نبی رحمتﷺحضرت ابو ایوب انصاری ؓکے مہمان بنے۔ بعد ازاں  علامہ عبد الصمد مہروی نے ذکر جہر کروایا اور مرحومہ  کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئےاجتماعی دعا بھی کروائی۔

پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگرسے کی گئی۔ یادر ہے میاں آفتاب فرینڈز آف روشنی فورم کے متحرک رکن ہیں،  اس لئے مذکورہ فورم کی ٹیم نے بھی بھر پور شرکت کرکے تعزیت اور مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading