تین Steps میں اوور تھنکنگ کو کنٹرول کریں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )میرے عزیز دوستو
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ خاموش بیٹھے ہوتے ہیں مگر آپ کے اندر ایک شور برپا ہوتا ہے؟
سوچیں رکنے کا نام ہی نہیں لیتیں…
ایک بات ختم نہیں ہوتی کہ دوسری شروع ہو جاتی ہے اور پھر آپ انہی خیالات میں کہیں کھو جاتے ہیں۔ 💭
یہ “اوور تھنکنگ” ہے
یعنی ضرورت سے زیادہ سوچنا اور اکثر وہ بھی ایسی باتوں کے بارے میں جو یا تو ہوئیں ہی نہیں، یا ابھی ہونی بھی نہیں۔ 😓
یہ اوور تھنکنگ آہستہ آہستہ انسان کو اندر سے تھکا دیتی ہے
فیصلے کرنا مشکل ہو جاتے ہیں
دل بےچین رہتا ہے
نیند یا تو آتی نہیں یا پھر حد سے زیادہ آتی ہے
کبھی بھوک ختم ہو جاتی ہے تو کبھی بےقابو ہو جاتی ہے اور سب سے تکلیف دہ بات آپ خود سے ہی دور ہوتے جاتے ہیں۔ 💔
لیکن آئیڈیل لائف کونسلنگ کی ایک بات یاد رکھیں
آپ اپنی سوچوں کے غلام نہیں ہیں!
آپ چاہیں تو اس دائرے کو توڑ سکتے ہیں اس کے لیے آپ نے صرف تین Steps کو فالو کرنا ہے۔
🔹 پہلا Step: اپنی سوچ کو پہچانیں
جب ذہن تیز بھاگنے لگے…
تو خود کو روکیں…
گہری سانس لیں…
اور دل میں کہیں:
“یہ سب حقیقت نہیں… یہ صرف میرے ذہن کی کہانی ہے۔” 🌬️
🔹 دوسرا Step: اپنے خیالات باہر نکالیں ✍️
جو کچھ ذہن میں چل رہا ہے، اسے لکھ دیں یا کسی ایسے انسان سے بات کریں جو آپ کو سمجھ سکے۔
یاد رکھیں باتیں دل میں رکھنے سے وہ ختم نہیں ہوتیں…
وہ صرف مزید وزنی ہو جاتی ہیں۔
🔹 تیسرا Step: جسم کو حرکت دیں 🚶♂️
واک، ورزش یا کوئی بھی physical activity کریں
یہ صرف جسم کو ہی نہیں بلکہ دماغ کو بھی ری سیٹ کرتی ہے۔ 🌿
🤝 آئیڈیل لائف کونسلنگ (بہتر زندگی کی جانب پہلا قدم)
کبھی کبھی ہمیں صرف سننے والا چاہیے ہوتا ہے
ایسا انسان جو ہمیں judge نہ کرے بلکہ سمجھے۔
ایک ماہر رہنمائی آپ کو وہ راستے دکھا سکتی ہے جو آپ اکیلے بیٹھ کر شاید کبھی نہ دیکھ پائیں۔
صحیح رہنمائی کے ساتھ آپ اپنے ذہن کے شور کو خاموش کرنا سیکھ سکتے ہیں اور اپنی زندگی میں سکون واپس لا سکتے ہیں۔
یاد رکھیں آپ اکیلے نہیں ہیں۔
اور سب سے اہم بات آپ ٹوٹے نہیں ہیں آپ صرف تھکے ہوئے ہیں۔ 💛
اپنی سوچوں کو قابو میں رکھیں تاکہ زندگی دوبارہ آپ کے قابو میں آ سکے۔ 🌱
اگر آپ بھی اوور تھنکنگ کے اس چکر میں پھنسے ہوئے ہیں تو خاموش مت رہیں
![]()

