ہالینڈ، روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی اور
سنیئر صحافی میر مختار کے ما بین خصوصی ملاقات ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – – – نیوز ڈیسک )بروز جمعرات 7 مئی 2026 کو سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام معرکہ حق ، بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ مذکورہ تقریب میں ہالینڈ کے مختلف شہروں سے محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کر کے پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار اور نمایاں فتح عظیم پر سیاسی اور عسکری قیادت کی بہترین جنگی حکمت عملی اور جذبہ الوطنی کے عملی مظاہرے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ متذکرہ تقریب کے اختتام پر معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر پر محمد جاوید عظیمی اور ایمسٹر ڈیم کی جانی پہچانی شخصیت اور سنیئر صحافی میر مختار کے ما بین خصوصی ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے اپنی نجی مصروفیات کے باعث طویل عرصہ ملاقات نہ ہونے کی وجوہات جبکہ دیگر موضوعات پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔ یاد رہے میر مختار پاکستان سے ہی متعدد اخبارات سے وابستہ رہے ہیں۔ اس وقت بھی اخبارات اور جرائد میں لکھنے لکھانے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جاوید عظیمی نےکہا کہ میر مختار سے میری بیس سال سے جان پہچان ہے۔
![]()




