جرمن سپر لیگ 2026، ڈارمشٹڈ نے چیمپئنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جرمنی میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ کپتان عظمت علی۔

جرمن سپر لیگ 2026، ڈارمشٹڈ نے چیمپئنز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جرمنی میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ کپتان عظمت علی۔

جرمنی (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔۔ خصوصی مندوب ۔۔۔۔۔ رانا رضوان خان )جرمن کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جرمن سپر لیگ چیمپئنز GSL 2026 کا بڑا مقابلہ ختم ہوگیا۔ کل 12 ٹیموں نے کوالیفائی کیا جن میں سے  5 شہروں کی ٹیمیں ، برلن ، سٹٹگارٹ، کولون ، ہیمبرگ اور ڈارمشٹڈ  کی ٹیمیں سیمی فاینلز اور فائنل کے لیے میدان میں اتریں۔ فائنل میچ ڈارمشٹڈ اور ہیمبرگ کے درمیان ڈارمشٹڈ سٹی میں ہی کھیلا گیا جسے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈارمشٹاڈ کی ٹیم نے جیت کر GSL 2026 کے چیمپینز کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

اس موقع پر کرکٹ کے شائقین کثیر تعداد میں میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ میچ کے مہمان خصوصی مئیر سٹی ہانو بینز Hanno Benz تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلی افزائی کی اور خود بھی کرکٹ کھیل کر اس گیم سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ڈارمشٹاڈ کے کھلاڑیوں اور شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شائقین کا کہنا تھا کہ جرمنی میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایسے مقابلے اہمیت رکھتے ہیں، جو کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اپنی ٹیموں کے لیے اعزاز حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

میچ کے اختتام پر جرمن کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ اور ونر ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی دی گئی۔ .GSL 2026 کی چیمپئن ٹیم ڈارمشٹاڈ کے کپتان عظمت علی کا کہنا ہے کہ جرمنی میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ اگلے سال اس ایونٹ کے لیے مزید ٹیمیں آئیں گی اور ہم بھی ایک نئے عزم کے ساتھ اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔