رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 2 وکٹیں گنوا کر 42ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے نے سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ نشان مدھوشکا نے 58 رنز بنائے، جبکہ کپتان پوون رتنا نائیکے 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔