*سابق صدر منہاج القرآن آسٹریا حفيظ الله قادری (مرحوم) کا نمازِ جنازہ ادا، ویانا میں مسلم قبرستان میں تدفین*
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا) ویانا میں عرصہ دراز سے 10 ڈسٹرکٹ ویانا میں مقیم سابق صدر منہاج القرآن آسٹریا حفيظ الله قادری (مرحوم) جو پانچ اکتوبر کو حرکت قلب بند ہونے کی صورت میں انتقال فرما گئے تھے۔ مرحوم کا تعلق پاکستان کے شہر حافظ اباد سے تھا۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے چار بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑئے ہیں۔
مرحوم کا نماز جنازہ 23 ڈسٹرکٹ مسلم قبرستان ویانا میں بروز جمعرات بوقت تین بجے 8 اكتوبر 2026 کو حافظ گلزار کی امامت میں ادا کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں (مرحوم) کے رشتہ داروں، دوستوں، عزیزوں اور پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں عربی، ترکی اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے مختلف نمائندگان نے شرکت کی ۔ مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں 23 ڈسٹرکٹ مسلم قبرستان ویانا میں سپردِ خاک کر دیا گیا.
حفيظ الله قادری (مرحوم) کی وفات پر اپنے اپنے خصوصی پیغامات جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری۔ علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظیمی ، مراقبہ ہال آسٹریا ،پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات سفیر پاکستان محمد کامران اختر،سفارت خانہ پاکستان کے عملے اور منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلی، صدر اور تمام ممبران، تدفین کمیٹی آسٹریا،پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا،پاک فرینڈ آسٹریا،پاک آسٹریا ایسوسییشن، پاکستان اوورسیز کمیونٹی آسٹریا،کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا،پاکستان انجمن فیملی،پاکستانی کرسچن کمیونٹی، مختلف مساجدوں او امام بارگاہوں جن میں،منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا سینٹر، ادارۃ المصطفی سینٹر ویانا،نور اسلامک سینٹر،پاک سینٹر مسجد المدینہ،فیضان مدینہ مرکز دعوت اسلامی،مسجد ابراہیم،مسجد بلال،امام سجاد سینٹر،العصر اسلامک سینٹر،صحافی برادری اور آسٹریا بھر کے مختلف شہروں سالز برگ کمیونٹی، لینز کمیونٹی، سینڈ پولٹن کمیونٹی،گراس کمیونٹی،انسپروک کمیونٹی، سے لوگوں نے اپنے جذبات اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائیں آمین۔
خصوصی اعلان سابق صدر منہاج القرآن آسٹریا حفيظ الله قادری مرحوم کے لیے محفل و قران خوانی بروز اتوار 11 اکتوبر دوپہر تین بجے منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا سینٹر میں اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ شرکت فرما کے ثواب دائرین حاصل کریں۔
![]()














