سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ریاض، صنعا: سعودی اتحادی افواج اور یمنی فورسز کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن جاری ہے، تعز شہر میں حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سعودی اتحادی افواج کے مطابق صعدہ شہر میں حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا، دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی تباہ کر دیا۔
اتحادی افواج نے بتایا کہ حملوں کا مقصد باب المندب میں بحری آمدورفت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، حوثی ملیشیا کے اسلحہ ڈپو،کشتیوں کے گودام اور سمندری بارودی سرنگیں بھی تباہ کر دیں۔
سعودی اتحادی افواج نے کہا کہ الحدیدہ گورنریٹ میں بھی فوجی کارروائی کی، جنوبی بحیرہ احمر کے آبی راستوں پر ممکنہ حملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یمنی اور اتحادی افواج نے باب المندب اور ذباب ریجن کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا۔
وسری طرف یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
![]()






