سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ پروگرام
سوئٹزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔سید علی جیلانی )شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر (SKMCH) پاکستان اور بیرون ملک باقاعدگی سے فنڈ ریزنگ (عطیات جمع کرنے کی) تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن کا بنیادی مقصد کراچی میں ہسپتال کی تعمیر اور ضرورت مند کینسر کے مریضوں کا مفت علاج جاری رکھنا ہے۔
شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر پاکستان کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان اور پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم جناب عمران خان کے دماغ کی اختراع ہے۔ ہسپتال بنانے کی تحریک ان کی والدہ محترمہ شوکت خانم کے 1985 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ملی۔ اپنی والدہ کی بیماری کے دوران انہوں نے پاکستان کے ہسپتالوں میں کینسر کے غریب مریضوں کی حالت زار کو قریب سے دیکھا اور اپنے ملک میں ایک خصوصی کینسر سنٹر کی ضرورت کو محسوس کیا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر (SKMCH) کی جانب سے پاکستان اور بیرون ملک باقاعدگی سے فنڈ ریزنگ (عطیات جمع کرنے کی) تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن کا بنیادی مقصد کراچی میں ہسپتال کی
اس سلسلے میں ایک تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں منعقد ہوئ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سیدعلی جیلانی نے کیا
محمد احمد نے آقا کے حضور نعت کا ہدیہ پیش کیا عمران مزمل نے استقبالیہ پیش کیا
ریاض دین نے شوکت خانم لاہور میں گزارے لمحات بیان کیے ڈاکٹرعامررحمان نے شوکت خانم ہسپتال کے اغراض ومقاصد بیان کیے ریما خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انسانوں سے محبت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کی کردارکشی نہ کریں انسانیت کی خدمت کریں آپ کی زرا سی مدد لوگوں کی زندگی بچاسکتی ہے آپ شوکت خانم کو زیادہ سے زیادہ عطیات دیں آخرمیں مہمانوں کی خاطرو تواضع پاکستانی لذیذ کھانوں سے کی گئی
![]()


















