سینکور یونی ورسٹی ٹمبکٹو
تحریر… تنویر رؤف
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ سینکور یونی ورسٹی ٹمبکٹو۔۔۔ تحریر… تنویر رؤف )ملت اسلامیہ کی پہلی یونیورسٹی۔800 سال پہلے موجودہ شہر مالی جو پہلے ٹمبک۔ٹو کہلاتا تھا وہ ہاتھی دانت، سونا ، نمک اور اپنی شاندار روایات کی وجہ سے مشہور تھا۔
ٹمبک ٹو میں پہلی یونی ورسٹی سینکور کا قیام
اس زمانے کےمشہور اور دنیا کے رئیس ترین
رہنما منسا موسئ کے دور میں ہوا۔
ابتدا میں مرد اور خواتین کے چھوٹے چھوٹے گروپس وہاں جمع ہوتے اور نہ صرف اپنی معلومات سے دوسروں کو آگاہی دیتے بلکہ خود بھی اپنی معلومات میں اضافہ کرتے۔
طالب علموں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 25000 پچیس ہزار تک پہنچ گئ۔ اس دور میں اسلام اور اسلامی معلومات حاصل کرنے کی سینکور یونی ورسٹی بہترین درسگاہ بن گئ۔
افریقی دانشوروں نے اپنی قیمتی معلومات قدیم اورمخصوص کاغز پر تحریر کر کے محفوظ
کیا جسے موجودہ زمانے کے علمائے کرام نے ٹمبک ٹو یونیورسٹی کا بیش قیمت اثاثہ قرار دیا۔
ان کاغزات کے ذریعے اس دور کا رہن سہن پتہ چلا مزید یہ کہ نہ صرف دینی معلومات بلکہ ستاروں ، سیاروں، کی آگاہی اور صحت بحالی کے طریقے بھی۔ ٹوتھ پیسٹ کا استمعال بھی۔ عبادت کرنے کے قوائد ضوابط اور علم کی ترویج بھی۔ اس کے علاوہ تجارت کے رموز بھی۔
سینکور مسجد مدرسہ کا قیام 989 CE میں ٹمبکٹو کے معزز چیف جسٹس القادی عاقب ابن محمود ابن عمر نے کیا۔
ایک فراخ دل رئیس خاتون مندنکا نے سین کور یونی ورسٹی کے تمام اخراجات اپنی طرف سے ادا کئے۔ یہ یونیورسٹی مسلمانوں کا بہترین علم و ادب کا گہوارہ بن کر ابھرا۔
محترم منسا موسئ اس کے پیشرو تھے جنکا دور حکومت (1307 سے 1332 ) پھر آسکیا Askia
دور( 1493 تا 1591) تک رہا۔
تعلیم مسجد کے کھلے برامدوں، صحنوں میں دی جاتی یا ذاتی مکانوں میں۔
قرآن اور دین کی تعلیم کے علاوہ ، قانون، ادب، طب، فزکس، کیمسٹری، علم فلکیات، حساب، جراحی ، فلسفہ، تاریخ، جغرافیہ ، فنون لطیفہ پڑھائے جاتے اسکے علاوہ تجارت کے رہنما اصول اور مختلف زبانیں بھی سکھائ جاتیں۔
یونی ورسٹی میں دکانیں بھی تھیں تاکہ بھاو تاو ، برداشت، عملی طور پر شاگرد سیکھ سکیں۔
اسکے علاوہ دوسرے پیشے جیسے ماہی گیری، کھیتی باڑی، بڑھئ، ترکھان، موچی، درزی، راج مزدوری یعنی ہر پیشے اور کامیاب زندگی کے طریقے کی تعلیم و تربیت دی جاتی۔
مغربی یونیورسٹیوں سینکور اور قرطبہ (اسپین)
سے متاثر ہو کر بہت کچھ اپنایا بھی۔
الفرقان اسلامک ہیریٹیج فاونڈیشن لندن
Al- Furqan Islamic Heritage Foundation London
نے تمام نسخوں معلومات کی لسٹ چھاپی ہے جو پانچ جلدوں میں احمد بابا لائبریری میں موجود ہے۔ تمام تحریریں عربی زبان میں ہیں۔
سینکور کی اعلئ ترین سند جو پی ایچ ڈی ڈگری کے برابر مانی جاتی ہے وہ دس سال کی
مدت میں حاصل ہوتی۔
سند حاصل کرنے والے دن تقریب میں طالب علموں کے لئے سر پر عمامہ باندھنا لازمی تھا جس پر اللہ لکھا ہوتا تا کہ روحانیت، علم، دانش، اسلامی اقدار ، اور اعلئ کردار کی عکاسی ہو۔
مراکش قوم نے مشرق سے آکر حملہ کر کے افریقیوں کو محکوم بنایا مگر تاریخ میں سینکور یونی ورسٹی کی اہمیت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جایئں گی جیسی قدیم آکسفورڈ یونیورسٹی ہے جو دنیا کی قدیم ترین یونی ورسٹی ہے۔
سینکور یونیورسٹی مسلم دنیا کی معتبر اور اعلئ جامعات الازہر ، القیراوان ، ال قراوی ین اور قرطبہ یونیورسٹیوں سے کسی طرح بھی کم نہیں۔
![]()

