صاحبزادہ فرحان کوٹی ٹوینٹی کپتان بنانے کی منظوری دیدی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان بنانے کی منظوری دیدی ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں ہونے والے اہم اجلاس میں  ٹی ٹوینٹی کپتان بدلنے کی منظوری دیدی گئی ہے ،سلمان علی آغا کو ہٹاتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوینٹی کپتان بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نےسری لنکاکیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیزیرکیلئے اور ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیاہے ۔

تفصیلات کےمطابق صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں ٹیم کی قیادت کریں گے,شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رہیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر ، دوسرا 11 اور تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

سری لنکا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد ، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز ، محمد عمران رندھاوا ، خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ اور صائم ایوب بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ہیں۔محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔

پاکستان،انگلینڈ اورسری لنکا کےدرمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈےٹرائی سیریز ہوگی،ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

16 رکنی ون ڈےسکواڈکی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے،ون ڈےسکواڈ میں ابرار احمد،سلمان علی آغا،عرفات منہاس ،بابر اعظم ،فہیم اشرف،فخر زمان،محمد غازی غوری ،حارث رؤف ،حسن نواز، نسیم شاہ،رضا اللہ ،سعد بیگ ، صائم ایوب، شاداب خان  اور سفیان مقیم 16 رکنی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈکوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے، مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ جبکہ منصور امجد فیلڈنگ کوچ مقرر کیئے گئے ہیں۔نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر جبکہ لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کر دیئے گئے ۔

Loading