Daily Roshni News

عید االضحیٰ 2026 ، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے زیر اہتمام

عید االضحیٰ 2026 ، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے زیر اہتمام

 نماز عید کی دو جماعتیں ہوئیں ، کمیونٹی کے حضرات کی

بھر پور شرکت – نمازیوں کی تواضع کھیر سے کی گئی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی) جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر انتظام و انصرام عید الضحیٰ 2026 ،  نماز عید کی دو جماعتیں ہوئیں۔ پہلی جماعت مذکورہ مسجد کے امام و خطیب حافظ  محمدعمر ان قادری الجیلانی جبکہ دوسری جماعت علامہ سرمد نوشاہی کی امامت میں ادا کی گئی۔ متذکرہ جماعتوں میں کمیونٹی کے حضرات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز کی ادائیگی سے قبل فلسفہ قربانی اور اس کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کو اجاگر کیا ۔

نماز عید کے اختتام پر مذکورہ مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے عید کے پر مسرت موقعہ پر نمازیوں کی خدمت میں کھیر پیش کی گئی۔

Loading