Daily Roshni News

فرانس ،  پیرس میں معرکہ حق کی عظیم الشان فتح کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی،  کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کی شرکت ۔

فرانس ،  پیرس میں معرکہ حق کی عظیم الشان فتح کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی،  کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کی شرکت ۔

پیرس۔   فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)                      پیرس میں “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک افواج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی دفاع میں تاریخی کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

تقریب کی میزبانی چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے کی، جبکہ پروگرام میں سفارتخانہ پاکستان پیرس کے اعلیٰ حکام اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی-

تقریب میں پاکستان کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ “معرکہ حق” نے پاکستانی قوم کے اتحاد، عزم اور حب الوطنی کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے ہر مشکل وقت میں ملک کا دفاع کرتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اقوام عالم کے فیصلوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا آپ اپنے ملک پر ضرور فخر کریں جہاں جائے اپنے پاکستان کو پرموٹ کریں- ہمیں اپنی زبان، کلچر اور افواج پر فخر ہونا چاہیے-

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران، افواج پاکستان کا ردعمل تیز، فیصلہ کن اور موثر تھا۔   پوری دنیا نے تسلیم کیا کے پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ناقابل شکست بنی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی فرد اور سوشل میڈیا ایسا نہیں تھا جس نے پاکستان کی جنگ نہ لڑی ہو اور پہلی دفعہ ایسا دیکھا گیا کہ پاکستان کے 24 کروڑ لوگ سب افواج پاکستان تھے-

تقریب کے دوران “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جبکہ معرکہ حق میں مسلح افواج کی شاندار کامیابی پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔۔   رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading