Daily Roshni News

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، تھائی لینڈ نے 0-4 سے شکست دے دی

تھائی لینڈ کی جانب سے تیراسک پوئی فیمائی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سکور کی جب کہ ایک اور گول نے تھائی ٹیم کی کامیابی کو چار گول سے مکمل کیا۔

پاکستانی ٹیم نے مقابلے کے دوران مزاحمت کی کوشش کی، تاہم تھائی لینڈ کے حملوں کو روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

خیال رہے پاکستانی ٹیم اب ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں 29 ستمبر کو فلپائن کے مدمقابل ہوگی، جہاں قومی ٹیم کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں واپسی کی کوشش کرے گی۔

Loading