ہالینڈ، دی ہیگ کے قدیم رہائشی محمد الطاف المعروف فوجی کی
فرینڈز آف روشنی فورم کے معزز اراکین نے عیادت کی۔
پھولوں کے گلدستے کے ساتھ دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل — خصوصی مندوب ) دی ہیگ کے قدیم رہائشی محمد الطاف المعروف فوجی کمر درد میں مبتلا ہیں ، جس کے باعث انھیں چلنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز بروز ہفتہ 18 جولائی 2026 پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں فرینڈز آف روشنی فورم کے معزز اراکین محمد جاوید عظیمی، چوہدری محمد اصغر، میاں آفتاب ، میاں عمران ، چوہدری اقبال، چاند ملک اور جاوید بٹ پیارا نے محمد الطاف کی عیادت کی۔ اس دوران فورم کے اراکین نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مزید صحتیابی کے لئے پُر خلوص دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ عیادت کرنے پر محمد الطاف (فوجی )نے مذکورہ فورم کے اراکین کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیں بھی کیں ۔عیادت کرنے والوں میں پاکستانی کمیونٹی کے راجہ لیاقت بھی شامل تھے۔
یاد رہے 2006 میں محمد الطاف فوجی کا ہر نیا کا آپریشن ہوا مگر اب انہیں پھر کمر میں درد کی شکایت ہو رہی ہے جس کے باعث چلنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔
![]()








