مسجد صوفیا میں نماز عیدالاضحی کا عظیم الشان اجتماع
جرمنی ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ سید علی جیلانی )جرمنی کے شہر میونخ میں نمازِ عید الاضحیٰ کا ایک عظیم الشان اجتماع الھم لببیک کی گونج میں مسجد صوفیا میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے اس بابرکت اجتماع میں شرکت کر کے عید کی خوشیوں کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا اس موقعہ پر مسجد کے امام حافظ محمد اجمل نے خطاب کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے فلسفۂ قربانی جذبۂ ایمانی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ خدا جو بھی کام کا حکم دے وہ ہر انسان پر لازم ھے اسکو بجا لائے اور خدا کی رضا کے لیئے سارے کام کرے حضرت ابراھیم نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی
اس موقع پر محمد خوشحال خان سمیت مختلف سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے خصوصی شرکت کی
اجتماعِ عید میں امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستان، افواجِ پاکستان، کشمیر، فلسطین اور ایرانی عوام کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں
![]()















