مسلم لیگ ن فرانس میں نئے تنظیمی عہدیداران کی تقرری کے لئے پر وقار تقریب منعقد کی گئی، کمیونٹی اور صحافیوں کی بھر پور شرکت ۔۔۔۔
پیرس فرانس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک (حالیہ دنوں میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میں نئے تنظیمی عہدیداران کا تقرر کیا گیا تھا ـ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی جانب سے باقائدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نئے عہدیداران میں نوٹیفیکیشن جاری کئیے گئے تھے ـ ان نئے عہدے حاصل کرنے والوں میں فرانس کی ایک مشہور شخصیت۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے پرانے کارکن عبد الصبور بٹ بھی شامل تھے ـ انھیں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا نائب صدر نامزد کیا گیا تھا – عبد الصبور بٹ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد فرانس میں مقیم صحافیوں کے ساتھ ایک ناشتے کا پروگرام بنایا – یہ ناشتہ لاکورنیو کے مشہور ریسٹورنٹ لاھور ریسٹورنٹ۔ میں انعقاد پذیر ھوا – اس ناشتے کی شاندار تقریب میں جن صحافیوں نے شرکت کی ان میں سینئر صحافی۔ منیر احمد ملک – رائے آصف – راجہ سلطان محمود – ایاز محمود ایاز – مرزا ندیم – کامران حنیف – چوھدری وسیم احمد اور مہر راحیل رؤوف نے شرکت کی – یہ تقریب تو بنیادی طور پر صحافیوں کے اعزاز میں تھی مگر اس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی سینئر قیادت نے بھی شرکت کی – جس میں چوھدری محمد حسین – جاوید شیخ- رانا محمود – اور سید جمال شاہ کے علاؤہ دیگر نے بھی شرکت کی – تقریب میں رانا محمود – سید جمال شاہ اور چوھدری محمد حسین نے عبد الصبور بٹ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی – عبد الصبور بٹ نے تمام صحافیوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میڈیا ھی ھے جو ھماری سرگرمیوں کو اجاگر کرتا ھے اور ھمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ھے ـ انہوں نے اپنی سینئر قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انھیں اس عہدے کے لئے نامزد کیا ـ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قائد میاں نواز شریف کے ایک سپاھی کی حیثیت سے پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیتے رھیں گے – اس کے بعد ان کا نیا عہدہ سنبھالنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا – بعد میں منیر احمد ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ویمن لیگ کی صدر سلطانہ اصغر کی صحتیابی اور فرانس میں دنیا نیوز کے نمائندے اور مشہور صحافی سید شاہ زیب ارشد کے والد محترم الحاج سید ارشد حسین کی مغفرت کے دعا کی ـ اس کے بعد لاھور ریسٹورنٹ لاکورنیو کے ڈائیریکٹر چوھدری عدیل گوندل نے ناشتہ لگایا۔ جس میں سری پائے – نہاری- چنے ـ انڈہ پر اٹھا – حلوہ پوری شامل تھے – مہمانوں نے ناشتے کے ساتھ پورا پورا انصاف کیا اور یہ محفل اختتام پذیر ہوئی ـ۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس