Daily Roshni News

معروف سیاسی شخصیت اور سابق صدر بار کونسل کھاریاں چوہدری ناصر احمد چھپر سے جاوید عظیمی کی خصوصی ملاقات۔

دورہ یورپ2026

معروف سیاسی شخصیت اور سابق صدر بار کونسل کھاریاں

 چوہدری ناصر احمد چھپر سے ہالینڈ میں روشنی نیوز کے

 چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات —

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔خصوصی مندوب ) پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت ، سماجی رہنما اور بار کونسل کھا ریاں کے سابق صدر چوہدری ناصر چھپر آج کل یورپ کے دورے پر ہیں۔ ہالینڈ میں اپنے بھائی چوہدری عمران چھپر کی رہائش گاہ پر رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں جمعرات 25جون 2026 پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقدہ تقریب کے اختتام پرمعروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات  ہوئی۔ مختلف سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے ‘ چوہدری ناصر احمد نے بتایا کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان کی ایران، امریکہ کے مابین ثالثی کے کردار کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ  سےدیکھا اور بے حد سر اہا جا رہا ہے جس پر ہم  فاخر ہیں۔ اس سلسلے میں مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے اس کے باعث پاکستانی عوام کا جینا دوہر ہو گیا ہے ۔

انھوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی کے کنڑول یا خاتمے کے لئے انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے، تاکہ پاکستان کا عام شہری بھی عزت کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہالینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کو اتحاد و یکجہتی پیار، محبت اور بھائی چارہ کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ جاوید عظیمی نے استفسار کیا کہ آپ کے یورپ کے  دورے کے اگلے مرحلے میں کونسا ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ  اگلے مرحلے میں  میں ناروے جارہا ہوں اس کے بعد میرا سفری شیڈول امریکہ اور کینیڈا کا ہے۔ جاوید عظیمی نے قیمتی وقت دینے پر مہمان کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کئے جبکہ جواباً چوہدری ناصر احمد چھپر نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ۔

یادر ہے چوہدری ناصر احمد چھپر نے پاکستان میں کھاریاں سے 2008 میں ن لیگ 2013 میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا  تھا۔

فرینڈز آف روشنی فورم کے رکن چوہدری عمران. چھپر  جو ہالینڈ میں پراپرٹی کے شعبے میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ چوہدری ناصر احمد چھپر ان  کے بڑے بھائی ہیں۔

Loading