Daily Roshni News

ملتان: مری ایکسپریس وے پر افسوسناک حادثہ، بس میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی

ملتان: مری ایکسپریس وے پر افسوسناک حادثہ، بس میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ملتان میں مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 6 بڑے شامل ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والا خاندان ملتان کے علاقے پل شوالہ والا سے ملحقہ محلہ سوتری وٹ سے تعلق رکھتا ہے۔ رشتہ داروں کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان اور قریبی رشتہ دار ہیں۔

اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کے مطابق یہ خاندان 3 روزہ سیر و تفریح کے لیے گزشتہ رات 1 سے 2 بجے کے درمیان مری روانہ ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پورا قافلہ ایک یورو بس اور دو گاڑیوں پر مشتمل تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ملتان میں علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خوشی خوشی روانگی ہوئی تھی، تاہم چند گھنٹوں بعد آنے والی غمناک خبر نے پورے خاندان کو ہلا کر رکھ دیا۔

رشتہ داروں کے مطابق ابھی مری سے مکمل اور درست اطلاعات نہیں مل سکیں، جبکہ مزید معلومات کے لیے متاثرہ خاندان کے رشتہ دار آج ملتان سے مری روانہ ہوگئے ہیں۔

Loading