Daily Roshni News

ملی ترانہ۔۔۔شاعر۔۔۔ ناصر نظامی(گولڈ میڈلسٹ)

ملی ترانہ

شاعر۔۔۔ ناصر نظامی(گولڈ میڈلسٹ)

آ زادی کی قدر کرو

دور غلامی سے ڈرو

لاکھوں جانیں کی قربان

تو بنا یہ۔      پاکستان

سوچوں میں نفرت نہ بھرو

آزادی ہے اعلیٰ نعمت

یہ ہے رب کی خاص رحمت

شکر کا تم سجدہ کرو

سب شہیدوں کو سلام

ان کا اعلی ہے مقام

ان کی طرح جیو، مرو

پاکستان کو سنوارو

ا پنے گھر کو نہ اجاڈو

ایسے نہ جھگڑوں میں پڑو

اونچا رکھنا ہے جو یہ سر

مشکلوں کو کرنا ہے۔   سر

سر، کو ہتھیلی پہ۔ دھرو

کرنا سیکھو تم قربانی

ا بدی زندگی ہے جو پانی

دم رواداری کا۔ بھرو

حب الوطنی ہے ایمان

بن جاؤ سچے انسان

منفی خیالوں سے لڑو

مشکل ہے عزت کمانا

دولت کے پیچھے نہ جانا

نظامی یہ سبق پڑھو

ناصر نظامی

گولڈ میڈلسٹ

ا یمسٹرڈم ہالینڈ

07 اگست 2926

Loading