18؍مئی 1936مشہور خطاط، ڈرامہ نگار اور ممتاز جدید شاعر ” عادل منصوری صاحب“ کا یومِ ولادت….
ہالینڈڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نام عادل منصوری اور تخلص عادلؔ تھا۔
18؍مئی 1936ء کو احمد آباد، گجرات میں پیدا ہوئے۔ تشکیلِ پاکستان کے وقت عادلؔ کے والد کراچی چلے گئے جہاں انہوں نے کچھ سال تعلیم حاصل کی۔ 1955ء میں وہ اپنے والد کے ساتھ دوبارہ شہر گجرات آئے۔ مگر اس اثنا میں ان کا علمی شوق ابھر آیا اور انہوں نے شاعری شروع کردی تھی۔ عادلؔ منصوری 1985ء میں امریکا چلے گئے۔ عاؔدل منصوری 1960ء کی دہائی میں جدیدیت کے نمائندہ رسالہ ’شب خون‘ سے ایک شاعرانہ اظہاریہ کے طور پر وابستہ ہوئے۔ یہ تعلق آخر تک برقرار رہا۔ ان کی زیادہ تر غزلیں اور نظمیں شب خون میں شائع ہوا کرتی تھیں۔ عاؔدل منصوری انٹرنیٹ کے دور میں اردو کے لیے نئی جہتیں تلاش کرنے کے قائل تھے۔
عادلؔ منصوری 06؍نومبر 2008ء کو نیوجرسی، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں انتقال کر گئے۔
👈 #بحوالہ_ویکیپیڈیا
✨🌹 پیشکش : شمیم ریاض
🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑
💫🍁 معروف شاعر عادلؔ منصوری کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطور خراجِ عقیدت…..🍁💫