Daily Roshni News

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

پیرس فرانس (ڈیلی  روشنی نیوز  انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ بیورو چیف منیر احمد ملک )  منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا                         جس میں مہمان خصوصی صدر  منہاج یورپین کونسل   بلال اشرف اوپل صاحب اور سفارتخانہ پاکستان کے اعلی افسران  ( کاشف جمیل  کیپٹن عمران حسین   اور خالد آیت  ) تھے۔

عید ملن پارٹی کے اس پروگرام میں MQI France کےتمام فورمز ـ ،پاکستانی کمیونٹی کی  سیاسی،سماجی، مذہبی ،صحافتی ،اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت فرما کر  پروگرام کو رونق بخشی ۔ اس عید ملن پارٹی میں خواتین کی بھی بھرپور شرکت تھی ـ   عید ملن پارٹی میں قوالی کا پروگرام بھی شامل تھا –

مردو خواتین سے ہال اس قدر  بھرا ہوا تھا کہ بہت سے لوگ کھڑے ہو کر محفل سماع سے مستفید ہو رہے تھے ۔

سفارتخانہ پاکستان کے اعلی افسران کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیۓ گۓ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری اسمعیل صاحب نے کیا اس کے بعد ھدئیہ عقیدت کے پھول زاہد محمود چشتی صاحب نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس،محمد حسان اور حنیف مغل صاحب نے نچھاور کیۓ۔

نقابت کے فرائض بطریق احسن محمد راشد جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے ادا کیۓ اور دور و نزدیک سے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

 راجہ بابر حسین صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ نے آنے والے معزز مہمانوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن  فرانس کی کمیونٹی کے لیے خدمات پر مفصل روشنی ڈالی اور حال ہی میں حج سے تشریف لانے والے تمام احباب کو مبارکباد دی بالخصوص صدر تحریک انصاف فرانس ملک عابد صاحب کو ،

منہاج یورپین کونسل کے صدر بلال اشرف اوپل  اور ہیڈ آف کونصلیٹ کاشف جمیل  نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

صدر منہاج یورپین کونسل  بلال اشرف اوپل نے منہاج القرآن کی خدمات پر روشنی ڈالی اور خصوصی طور پر سفارتخانہ پاکستان کی اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات  اور کردار کو سراہا ان کو خراج تحسین پیش کیا اور آمد پر شکریہ ادا کیا ،راجہ بابر حسین  صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کو اور ان کی پوری ٹیم کو اس شاندار عید ملن پارٹی کے اہتمام پر مبارکباد دی ۔

نماز مغرب باجماعت ادا کرنے کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز محفل سماع سے ہوا ،پاکستان سے تشریف لاۓ ہوۓ قوال حضرات نے خوبصورت انداز میں اپنی حاضری پیش کی اور حاضرین محفل سے خوب داد وصول کی۔

اختتام پر حاضرین کے لیۓ طعام کا وسیع انتظام کیا گیاتھاـ آخر میں ڈائیریکٹر ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے دعا کی اور  اس طرح ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے دی گئی شاندار عید ملن پارٹی کا اختتام ھوا

Loading