والدین بڑے بھائی دوست اور بزرگوں کے لیے ایک دلی اور اہم بات
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سب سے پہلے ابھی اپنے نوجوانی کے دن یاد کرو تم کبھی بے فکر تھے غلطیاں کیں ہوں گی وقت ضائع کیا ہوگا لیکن آج دیکھو تم سمجھدار اور ذمہ دار بن چکے ہو
اسی طرح اگر آج تمہارا بیٹا بھائی دوست یا کوئی نوجوان بگڑا ہوا لگتا ہے تو جان لو کہ کوئی لڑکا خود سے خراب نہیں ہوتا کوئ بھی انسان بلا وجہ بد اخلاق نہیں بنتا
لڑکا تب بگڑتا ہے جب اسے گھر میں محبت نہ ملے سپورٹ نہ ملے عزت نہ ملے اور اس کی جگہ ہر روز ڈانٹ غصہ اور بے عزتی ملے
سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم کہہ دیتے ہیں تم سے کچھ نہیں بنے گا تمہارا مستقبل تباہ ہے
یہ ایک جملہ انسان کے حوصلے کو مار دیتا ہے اور وہ اندر سے ختم ہو جاتا ہے ایسے باتوں سے منع کرتا ہوں
حالانکہ اللہ نے ہر انسان کو عقل اور کچھ کرنے کی صلاحیت دی ہے لیکن یہ صلاحیت اس وقت مر جاتی ہے جب ماں باپ محبت کے بجائے بے عزتی دیں اور رشتہ دار احساس کمتری پیدا کریں
میں تمہیں ایک سادہ اور آزمودہ طریقہ بتاتا ہوں اسے نفسیات کہتے ہیں اور یہ دل جیتنے کا راز ہے
اگر تمہارا بیٹا یا بھائی غلطی کرے تو فوراً سب کے سامنے اسے رسوا نہ کرو ورنہ وہ ضدّی بن جائے گا
بلکہ خاموش ہو جاؤ پھر تنہائی میں بیٹھ کر نرمی سے سمجھاؤ اصلاح کی نیت سے کہو یار یہ کام غلط ہے ایسے کرو گے تو نقصان تمہارا ہی ہے
نرمی اور عزت کے ساتھ سمجھائی گئی بات دل میں اتر جاتی ہے اور انسان خود بدل جاتا ہے ۔ اور یہ بات ابھی آپ تحریر پڑھ رہے ہیں تو ابھی زہن میں بٹھالو
یاد رکھو کسی کو کبھی لوگوں کے سامنے نصیحت نہ کرو اور نہ لوگوں کی سامنے اس کی غلطیاں گنواؤ ورنہ وہ جو بھی ہو تمہارا دشمن بن جائے گا
اس کے برعکس لوگوں کے سامنے اس کی تعریف کرو وہ تمہاری ہر بات مانے گا اور تمہیں دل سے عزت دے گا
ایک اور بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم دوسروں سے تعریف لینے کے لیے اپنے ہی بیٹے بھائی کو غلط ثابت کر دیتے ہیں
یہ اپنے خون کے ساتھ ظلم ہے اور اللہ کے نزدیک بھی ناپسندیدہ ہے
اپنے چھوٹوں کے سامنے ہر وقت سنجیدہ اور سخت چہرہ نہ رکھو یہ نیت نہ رکھو کہ وہ تم سے ڈریں بلکہ یہ کوشش کرو کہ وہ تم سے محبت کریں اور کھل کر بات کریں
ہنسو مذاق کرو تاکہ گھر میں ماحول ہلکا رہے اور بچے دل کی بات بتا سکیں
کیونکہ نوجوانی میں خود پسندی اور عزت نفس سب سے زیادہ ہوتی ہے اور اس کی سب سے بڑی چوٹ بے عزتی ہوتی ہے
نوجوانوں سے میری درخواست ہے کہ اپنی نوجوانی کو فضول دوستوں اور موبائل کے چکروں میں ضائع نہ کرو
یہ وقت واپس نہیں آتا یہ وہم نکالو کیونکہ اس دنیا میں اللہ اور ماں باپ کے سوا تمہارا خیر خواہ کوئی نہیں
خفیہ محبت اور جھوٹے تعلقات صرف ذلت اور پچھتاوا دیتے ہیں اس بات پہ ناراض مت ہو لیکن یہ چیز آپکی نوجوانی کیلئے تباہی ہیں
پہلے اپنی زندگی بناؤ محنت کرو خود مختار ہو جاؤ پھر حلال طریقے سے نکاح کرو یہی عزت کا راستہ ہے
والدین اساتذہ اور بزرگوں سے میری گزارش ہے کہ کسی کی زندگی کا فیصلہ نہ کرو کہ تم سے یہ بنے گا تم کچھ نہ ہو تم نہیں کرسکتے کسی کے دل کو مت توڑو
کیونکہ توڑنا آسان ہے بنانا مشکل ہے
محبت دو عزت دو نرمی سے سمجھاؤ اور اللہ پر بھروسہ رکھو چیلنج سے کہتا ہوں
اگر تم یہ کر لو گے تو تمہارا گھر جنت بن جائے گا اور تمہاری اولاد تمہارا فخر بنے گی
![]()

