واٹس ایپ کا بڑا اپ ڈیٹ، گروپ ممبرز کی حد بڑھا کر 1500 کردی

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں ممبرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1024 سے بڑھا کر 1500 کردی ہے،نئی اپ ڈیٹ کے بعد گروپ ایڈمنز ایک گروپ میں بیک وقت 1500 افراد شامل کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اس سہولت کا اطلاق عام گروپ چیٹس کے ساتھ کمیونٹی گروپس پر بھی ہوگا۔

یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مرحلہ وار جاری کی جارہی ہے، جس کے باعث فی الحال تمام صارفین کو یہ سہولت دستیاب نہیں۔

واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے لیے دیگر نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں، جن میں تمام ممبرز کو ایک ساتھ ٹیگ کرنے کے لیے @all، پولز کی آخری تاریخ مقرر کرنے اور موجودہ گروپ سے نیا گروپ بنانے کی سہولت شامل ہے