وزیراعظم کا ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کا اعلان

وزیراعظم کا ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کا اعلان

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )وزیراعظم شہبازشریف نے ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایل پی جی مافیا کا دورختم ہوچکا ہے، ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول ریلیف پیکج سےعوام مستفید ہو رہے ہیں، ریلیف پیکج کی مد میں 28ارب روپے رکھے گئے، جو پیٹرول پمپس ریلیف پیکج پرپیٹرول نہیں دے رہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ خطے میں بدامنی قیمتیں بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، گزشتہ جمعہ پیٹرول کی قیمت میں 15روپے اضافہ ہوناتھا، ریفائنریز کو کہا قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنے دیں گے، پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے پر وزیرپیٹرولیم اوران کی ٹیم کا مشکورہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہوا، خطے میں باہمی تعاون بڑھانےکیلئے یہ معاہدہ کیاگیا، پاکستان خطے میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی پیکج کیلئے 160ارب روپے فائنل کردیئے، وفاق اور صوبے کے باہمی تعاون سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

شہبازشریف نے فاز میزائل کے کامیاب تجربے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر ، افواج پاکستان اور سائسندانوں کو مبارکباد بھی دی۔