ولادت۔۔۔ مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ

ولادت

مکمل کتاب : بچوں کے قلندر بابا اولیاؒ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ ولادت۔۔۔ مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ )قلندر بابا اولیاءؒ کا نام سید محمدعظیم برخیاء رح ہے۔ آپ قلندر کے اعلی مقام پر فائز ہیں۔اس لیے لوگ آپ کو بڑی محبت سے قلندر بابا اولیاءؒ کے نام سے پکارتے ہیں۔قلندر بابا اولیاءؒ کی پیدائش ۱۸۹۸ میں خورجہ،ضلع بلند شہر یو پی انڈیا میں ہوئی۔آپ کے والد کا نام حسن مہدی بدیع الدین تھا۔آپ کے والدین نیک اور پرہیز گار تھے۔بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصو صی توجہ دیتے تھے۔اُن کے گھر میں ایک اژدھا رہتا تھا جو کئ گز لمبا اور جسم میں موٹا تھا ۔ جب کوئی مہمان گھر میں آتا تو قلندر بابا کی اماں اژدھا سے کہتی تھیں اب تم اندر جاؤ مہمان آئے ہیں۔اژدھا اندر چلا جاتا تھا بڑی حیرت کی بات ہےکہ اژدھا ان کی ہر بات سمجھتا تھا اور سعیدہ بی بی کھانے پینے کا،سردی گرمی کا بچوں کی طرح خیال رکھتی تھیں قلندر بابا اولیاء بچپن میں اس کے ساتھ کھیلتے تھے۔