Daily Roshni News

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کا مشاورتی اجلاس  اور اہم فیصلے!!

 میاں عاصم (صدر) چوہدری اقبال ( نائب صدر) چوہدری اشفاق ( جنرل سیکرٹری) چوہدری الیاس (ایڈیشنل سیکرٹری) راجہ عابد (وزیر مالیات) کے

 طور پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی )گزشتہ دنوں بروز اتوار 12 اپریل 2026 پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینڑ دی ہیگ میں اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

مذکورہ اجلاس میں دی ہیگ کی پاکستانی کمیونٹی کی اہم متحرک اور جہاندیدہ شخصیات نے  کثیر تعداد میں شرکت کر کے مشاورتی عمل میں بھر پور حصہ لیا ۔ متذکرہ اجلاس میں مشاورت کے ساتھ اہم فیصلے کئے گئے۔

ان فیصلوں کی روشنی میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے اہم فیصلے کیے گئے، جن کے تحت میاں عاصم محمود کو ادارے کا صدر مقرر کیا گیا۔ ان کے ساتھ ایک پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں راجہ عابد، چوہدری محمد اقبال، چوہدری محمد الیاس اور چوہدری محمد اشفاق شامل ہیں۔

مزید برآں، بزرگوں پر مشتمل ایک مشاورتی (عرفی شریعت) کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی، جس میں تمام معزز بزرگوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مالی امور کی نگرانی کے لیے ایک کیش کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایک مجلسِ عامہ بھی تشکیل دی جائے گی، جو تقریباً تیس افراد پر مشتمل ایک بڑا فلاحی و نمائندہ گروپ ہوگا۔

یہ تمام فیصلے ڈینہاگ کمیونٹی کے باہمی اتفاق اور مشاورت سے کیے گئے، جو اتحاد اور بہتر مستقبل کی طرف ایک مثبت قدم ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان فیصلوں میں برکت عطا فرمائے اور ادارے کو مزید کامیابیوں سے نوازے

Loading