Daily Roshni News

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی شاندار تقریب۔  

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی شاندار تقریب۔

پیرس     فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)  پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کے 79 سال مکمل ہونے کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت صدر مسلم لیگ فرانس میاں محمد حنیف نے کی اور دیگر پارٹی عہداران نے بھر پور شرکت کی جس میں جنرل سیکرٹری رانا محمود علی خانُ موسٹ سنیر نائب صدر چوہدری محمد حسین صدر ٹریڈ ونگ سید خالد جمال شاہ انفارمیشن سیکرٹری و فوکل پرسن وفاقی وزیر چیرمیںُ کشمیر  کمیٹی رانا قاسمُ نون راجہ اشفاق حسین پیٹرن تاج دین سکھیرا  سنیر مسلم لیگی چوہدری تصور حسین تاڑر راجہ محمد اقبال  صبور بٹ ملک لطیف رانا سیف علی عامر نواب رانا شاہد صدر وومن ونگ نیر سلطانہ  سائرہ کرن چوہدری ظفر اقبال شوکت رائنجھا چوہدری عارف جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورمُ فرانس کے صدر و سنیر مسلم لیگی مرزا آصف جرال اور دیگر جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی نامور شخصیات، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ پاکستان بڑی قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا اور اس کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن حاصل کیا، جبکہ افواجِ پاکستان نے گزشتہ 79 برس کے دوران وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ معرکۂ حق، بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پُرامن ملک ہے اور پاکستانی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے۔اب پاکستان ایک ایٹمی  طاقت ہے جس سہرا ذوالفقار علی بھٹو شہید سے لے کر قائد میاں محمد نواز شریف  تک جو سربراہ مملکت رہے سب کو اسکا کریڈٹ جاتا اور میں سمجھتا ہوں سب سے زیادہ جب پوری دنیاکا دباؤ اور مختلف آفریں کی گئی دھمکیاں دی گئی کہ ایٹمی دھماکے نہ کیے جائیں تو اس مرد مجاہد نے ہمت و جرت کا مظاہرہ کیا انڈیا کے چھ دھماکوں کے جواب میں سات دھماکے کرکے دنیا اور خاص کر۔ انڈیا کو یہ جواب دیا پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور اپنے دفاع کے لیے کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کرے گا

مقررین نے کہا کہ پاکستان صرف ایک خطۂ زمین نہیں بلکہ ایک نظریے اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔ یہ ملک تاقیامت قائم و دائم رہنے کے لیے بنا ہے اور پاکستانی قوم اپنے وطن کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔اس جشن آزادی کی تقریب کا کیک بھی کاٹا گیا پیرس کے تمام صحافی   حضرات نے بھر پور شرکت اور بہترین کوریج کی جس پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا –

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے    سینئر صحافی منیر احمد ملک نے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Loading