Daily Roshni News

پاکستان نے عالمی مقابلۂ حسن مس ورلڈ کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی بار باضابطہ طور پر شرکت کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

پاکستان نے عالمی مقابلۂ حسن مس ورلڈ کی 73 سالہ تاریخ میں پہلی بار باضابطہ طور پر شرکت کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اس تاریخی موقع پر انیقہ جمال اقبال کو مس ورلڈ پاکستان 2026 کا تاج پہنایا گیا، جو مس ورلڈ 2026 مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ یہ پیش رفت پاکستان کے لیے عالمی بیوٹی پیجینٹس کی تاریخ میں ایک نئے باب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔انیقہ جمال اقبال کی تاج پوشی لاہور میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران ہوئی، جہاں مس پاکستان یونیورسل 2022 ڈاکٹر شفق اختر نے انہیں تاج پہنایا، جبکہ مسٹر پاکستان ورلڈ عطاء اللہ گجر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مس پاکستان ورلڈ آرگنائزیشن، جس کا قیام 2002 میں عمل میں آیا تھا، گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی خواتین کو مختلف عالمی مقابلۂ حسن تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ادارے کی سربراہ سونیا احمد کا کہنا ہے کہ مس ورلڈ میں پاکستان کی پہلی باضابطہ شرکت نہ صرف عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کا اہم سنگِ میل ہے بلکہ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی خواتین مختلف شعبوں کی طرح بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

پاکستانی خواتین اس سے قبل بھی مختلف عالمی مقابلۂ حسن میں شرکت کرچکی ہیں، تاہم مس ورلڈ میں یہ پہلی باضابطہ نمائندگی ہوگی۔ 1989 میں اداکارہ اور ماڈل انیتا ایوب نے پاکستان کی جانب سے مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل میں حصہ لیا تھا، تاہم ایک متنازع بیان کے بعد انہیں مقابلہ ادھورا چھوڑنا پڑا تھا۔

Loading