پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس میں کوشل مینڈس سری لنکا کی قیادت کریں گے۔

پاتھم نسانکا، دنیش چندی مل، کمینڈو مینڈس، دھننجایاڈی سلوا، پرابتھ جیاسوریا، لہیرو کمارا، آسیتھا فرنینڈو، ایشان مالنگا اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔