Daily Roshni News

پاک سینٹر مسجد المدینہ کے زیر اہتمام عظیم الشان بسلسلہ سالانہ عید میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک سینٹر مسجد المدینہ کے زیر اہتمام عظیم الشان بسلسلہ سالانہ عید میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔۔رپورٹ۔۔۔ویانا محمد عامر صدیق ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاک سینٹر مسجد المدینہ کے زیر اہتمام عظیم الشان بسلسلہ سالانہ عید میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد بتاریخ 30 اگست 2026ء بروز اتوار بوقت بعداز نمازِ ظہر کیا گیا۔ محفل میں سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت آسٹریا کے چھوٹے بڑے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کے بزرگوں، نوجوانوں، بچوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ نورانی محفل کے شرکاء نے درود و سلام کی صدائیں بلند کیں اور حضور پُرنور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منایا۔

اس موقع پر خصوصی مہمانوں جن میں ناروے سے تشریف لائے حضرت علامہ مولانا مفتی ارشاد حسین سعیدی، یو کے سے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، یو کے سے نعت خواں نبیل حسین قادری اور پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں ناصر الطاف سہروردی شامل تھے۔

محفل کی نقابت کے فرائض قاری شبیر نے بہت ہی خوبصورت انداز میں انجام دیے۔ تلاوت قران پاک کے بعد سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نعت کی سعادت نعت خوانان یو کے سے تشریف لائے ہوئے نعت خواں نبیل حسین قادری، پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں ناصر الطاف سہروردی اور آسٹریا کے مختلف نعت خوانوں کو حاصل ہوئی۔

پاک سینٹر مسجد المدینہ کے خطیب علامہ غلام مصطفی بلوچ نے اپنے مختصر خطاب میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔

خصوصی قرات قران پاک اور خطابات ناروے سے تشریف لائے حضرت علامہ مولانا مفتی ارشاد حسین سعیدی، یو کے سے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور میلاد منانے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، جو انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں،ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں ہی حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔ مزید مقررین کا کہنا تھا، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی شرط اولین ہے جس کی تکمیل ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ممکن نہیں۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا مستحسن اور جائز عمل ہے۔

بعداز سب نے مل کر صلات وسلام حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ السّلام  پیش کیا۔ اخر میں خصوصی دعا ملک پاکستان، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں حاضرین کے لیے دعائیں کی گئیں۔ کانفرنس کے اختتام پر حاضرین محفل کے لئے لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اخر میں پاک سینٹر مسجد المدینہ کے خطیب علامہ غلام مصطفی بلوچ نے تمام لوگوں کا کانفرنس میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔

Loading