Daily Roshni News

پیرس ، ملک منیر احمد کے  سمدھی الحاج سید ارشد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔کمیونٹی کی بھر پور شرکت ۔

پیرس ، ملک منیر احمد کے  سمدھی الحاج سید ارشد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ۔کمیونٹی کی بھر پور شرکت ۔

پیرس (ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔۔ منیر احمد ملک )پیرس میں نمایندہ دنیا نیوز سید شاہ زیب ارشد کے والد اور سینیر صحافی ملک منیر احمد کے سمدھی الحاج سید ارشد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا ، تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی،کاروباری،صحافی اور سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مردو و خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی، قرآن خوانی سے محفل کا آغاز ہوا جس کے بعد تلاوت قرآن پاک پڑھی گئی جس کی سعادت حافظ صدیق کے حصہ میں آئی، معروف نعت خواں زاہد محمود چشتی اور حافظ معظم ساہی سمیت دیگر نعت خواہان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم اور باپ کی شان پر کلام پیش کرکے تقریب کو گرما دیا، حافظ معظم نے “باپ کی شان” کلام ایسا پڑھا کہ ہر آنکھ نم ہوگئی حاضرین نے خوب داد بھی دی، علامہ حافظ اقبال اعظم نے باپ سے اولاد کی محبت اور قرآن پاک کی آیات میں والدین کے حقوق بارے سیر حاصل بیان کیا، انکا کہنا تھا کہ والدین پر جتنا خرچ کیا جائے کم ہے، والدین کی اطاعت اور انکی فرمانبرداری ہم سب پر لازم ہے، قرآن پاک میں بھی والدین کو “اف” تک کہنے سے منع کیاگیا ہے، امام مسجد قباء ویلیر لا بیل حافظ عمران نے ختم شریف پڑھا، آخر میں حافظ عمران نے مرحوم والد کے ایصال ثواب، درجات کی بلندی، آخرت کی آسانی اور مغفرت کی دعا کروائی جس کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور بعد ازاں طعام و لنگر کا بھی انتظام کیاگیا،پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے فرداً فرداً سید شاہ زیب ارشد سے انکے والد محترم الحاج سید ارشد حسین مرحوم کے وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت بھی کی، سید شاہ زیب ارشد نے اپنی اور ملک منیر احمد کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، سید شاہ زیب ارشد کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور  اس پہاڑ جیسے غم میں میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے اللہ پاک  سب کی حاضری قبول فرمائے اور ان سب کو اسکی جزا خیر دے، انہوں نے مزید کہا ہے دنیا میں ہر رشتہ مل جاتا ہے اگر نہیں ملتا تو ماں باپ کا رشتہ نہیں ملتا، ہمیں اپنے والدین کا احترام کرنا چاہیے انکے ساتھ وقت گزارنا چاہیے اور انکی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے جو لوگ اپنے والدین کا احترام اور خدمت کرتے ہیں اللہ پاک ان سے نا صرف خوش ہوتا ہے بلکہ دنیا میں بھی آسانیاں پیدا کردیتا ہے.رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف 39 نیوز فرانس

Loading