Daily Roshni News

پیرس مرکزی امامیہ شاہ نجف پیرس کے زیرِ اہتمام  پُروقار مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔

پیرس مرکزی امامیہ شاہ نجف پیرس کے زیرِ اہتمام  پُروقار مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ بیتؑ سے عقیدت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پیرس۔ فرانس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ منیر احمد ملک )قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد      ۔پیرس مرکزی امامیہ شاہ نجف پیرس کے زیرِ اہتمام  پُروقار مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ بیتؑ سے عقیدت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس سے معروف عالمِ دین علامہ سید خبیب حیدر عابدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے واقعۂ کربلا، سیرتِ اہلِ بیتؑ اور موجودہ دور میں اسلامی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے ان کے خطاب کو نہایت توجہ اور عقیدت سے سنا۔

اس موقع پر سید ذوالفقار حسین کاظمی، ملک تنویر الحسن، سید موسیٰ کاظم،  چوہدری ضیغم عباس، فدا حسین چیمہ، ساجد رضا نقوی، نسیم افضل عباسی، میاں عباس جعفری، سید ندیم شاہ، راجہ قمر اور صدف اقبال گجر، سردار حسیب اقبال، شجاح چیمہ، امتیاز علی ڈار سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا-

مجلس کے اختتام پر عالمِ اسلام، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ منتظمین نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا-                     رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading