اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 اور 27 اگست کے لیے ہوگا۔
![]()
