چشم بددور۔۔۔قسط نمبر1

چشم بددور

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اکثر گھرانوں میں اگر کسی کا شیر خوار بچہ اچانک دودھ پینا چھوڑ دے، سہا سہا نظر آئے اور بغیر کسی وجہ کے رونے لگے تو بڑی بوڑھیاں فریرا کہہ اٹھتی ہیں کہ بچے کو نظر لگ گئی ہے۔ مرض کی اس تخصیص کے بعد علاج کا مرحلہ آتا ہے اور گھر یلو ٹوٹکوں اور دم درود سے بچے کی نظر اتاری جاتی ہے۔

ان ٹوٹکوں میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ جس کو نظر ہو جائے اس کے گرد طاق اعداد میں مرچوں کے سات دفعہ چکر دے کر مرچیں جلتے چولہے پر رکھ دی جاتی ہیں۔ اگران مرچوں سے جلنے کی خاص بو آنے لگے تو کہا جاتا ہے کہ نظر نہیں ہے اور اگر جلنے کے دوران مرچوں سے کہو نہ آئے تو یقین کر لیا جاتا ہے کہ نظر تھی اور اتر گئی۔ بعض گھرانوں میں مرچوں کے بجائے روٹی کا پھو یا استعمال کیا جاتا ہے ۔ نظر لگنے سے علاج کا ایک طریقہ یہ بھی مستعمل ہے کہ متاثرہ شخص یا چیز کے گرد جوتی کے سات پھیرے دے کر جوتی زمین پر یہ کہہ کر مار دی جاتی ہے کہ نظر اتر گئی ۔ بعض دفعہ مریض کے جسم کے بعض حصوں سے جانور کا کچا گوشت مس کر کے چھت پر پاسکواد یا جاتا ہے ۔ کہیں انڈے یا سفید چاول چوراہے پر رکھ دیئے جاتے ہیں۔ مائیں معصوم بچوں کو تیار کرتے وقت ان کے ماتھے یا ٹھوڑی پر کاجل کا ٹیکہ لگادیتی ہیں اور ان کا یقین یہ ہوتا ہے کہ اس عمل سے بچے نظر بد سے محفوظ رہتے ہیں۔

کسی نوجوان لڑکی کے رشتے نہ آئیں یا بغیر کسی وجہ کے بار بار مسترد ہو جائیں ، کسی کا چلتا ہوا کاروبار ٹھپ ہو جائے ، بچوں کی صحت ، حسن، کاروبار اور تعلیمی یافتی صلاحیتوں پر آنے والی رکاؤٹوں کی وجہ بھی نظرید  بتائی جاتی ہے۔ ان تمام قسموں کی نظر سے بچنے کے لئے بڑی بوڑھیاں اور دوسری عورتیں جو احتیاطی تدابیر بتاتی ہیں ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔

نوجوان لڑکیوں کو مغرب کے بعد بال نہ کھولنے اور سر کو ڈھانکے رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔ شام کے بعد لڑکیوں کو چھت پر جانے سے بھی منع کیا جاتا ہے کہ نظر لگ جائے گی۔ گھر یا مکان کی کنسٹرکشن کے وقت کسی اونچی جگہ پر ”ماشاء اللہ “ یا قرآنی آیات و دعائیں تحریر کروانا بھی اسی زمرے میں آتا ہے ۔ بعض گھروں میں ہر ایک دو ماہ بعد پودوں کی نرسری میں لوبان کی دھونی بھی شاید اسی خیال کے تحت دی جاتی ہے کہ پودے نظر لگنے سے محفوظ رہیں۔

لوگوں کا ایک طبقہ ان باتوں کو تو ہمات میں شمار کرتا ہے اور ایسی باتوں کو فرسودہ روایات کی باقیات گردانتا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض ٹوٹکوں کے آزمانے سے متاثرہ شخص پاشئے میں مثبت تبدیلی بھی دیکھی گئی ہے۔ نظر لگنا مذ ہبی روایات سے ثابت ہے ۔ اس لئے کسی اچھی اور خوبصورت شئے کو دیکھنے کے بعد ”ماشاء اللہ“ کہنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

ہمارے ہاں نظر لگنے کو عام طور پر نگاہ بد اور نظرید بھی کہا جاتا ہے جس کی تشریح عموما یہ کی جاتی ہے کہ ایک شخص جب کسی دوسرے شخص کو ، درخت ، کار و بار، دکان یا کسی کی تعلیمی یا  پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بری نظر سے دیکھتا ہے تو اسے نظر لگ جاتی ہے ۔ ایک عام مشاہدہ یہ بھی ہے کہ قریبی رشتہ داروں ، ماں باپ۔۔جاری ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ دسمبر2022