چوہدری حاجی اقبال چیمہ مرحوم کی روح کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے مسجد پیرفیت میں ایک پُروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پیرس۔ فرانس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک) چوہدری حاجی اقبال چیمہ مرحوم کی روح کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لیے مسجد پیرفیت میں ایک پُروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادگان حاجی احسان اللہ چیمہ، عمران چیمہ، لقمان چیمہ، احتشام احمد چیمہ، حافظ طیب چیمہ اور اہلِ خانہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں میں حصہ لیا۔
دعائیہ تقریب سے مولانا اشتیاق احمد صاحب نے خطاب کرتے ہوئے والدین کے ایصالِ ثواب، صدقۂ جاریہ اور والد کی عظمت و مقام پر نہایت مؤثر بیان فرمایا، جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔
بعد ازاں یورپ کے معروف نعت خواں حافظ معظم نے والد کی شان میں خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی، جبکہ شکیل قادری نے بھی اپنے دلنشین نعتیہ کلام سے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔
تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، جس کے بعد شرکائے محفل کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی۔
آخر میں عمران چیمہ، لقمان چیمہ اور عرفان چیمہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
اللہ تعالیٰ چوہدری حاجی اقبال چیمہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس
![]()







