چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی پنڈ دھنیالہ، جہلم میں شادی کی تقریب میں شرکت
بلجیئم ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ نمائند خصوصی )چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چوہدری پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) نے اتوار، 25 اکتوبر 2026ء کو پنڈ دھنیالہ، جہلم میں چوہدری شہزیب عابد اور چوہدری ذیشان عابد کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
دونوں دولہے چوہدری ناصر محمود، انسپکٹر پنجاب پولیس، چوہدری قیصر محمود، چوہدری جہانگیر محمود (سعودی عرب)، چوہدری شاہد اقبال (اسپین) اور چوہدری زاہد اقبال (اسپین) کے بھانجے ہیں۔
اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے دونوں دولہوں کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارک باد دی اور ان کے ماموں کو بھی اس خوشی کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں جوڑوں کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں اور خوشحالی سے بھرپور فرمائے اور انہیں زندگی کے ہر مرحلے میں خوش و خرم رکھے۔ آمین