ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )گوشت جو کہ اعلیٰ کوالٹی پروٹین سے بھرپور ہے ۔ مناسب اور متوازن مقدار میں کھانے سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں شاید ہی کسی اور ذریعہ سے حاصل ہوتے ہوں ۔ سالنوں کا بادشاہ ہے ۔
لیکن ہم گوشت کھانے کے بعد جب” کاربونیٹڈ ڈرنکس ” لیتے ہیں تو سب فوائد کا نا صرف ستیا ناس کرتے ہیں بلکہ الٹا معدہ اور جگر کا نقصان بھی کرتے ہیں
کولڈ ڈرنکس میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ، کیفین اور تیزاب (Phosphoric acid) ہاضمے میں خلل ڈال سکتے ہیں۔
نتیجتاً بدہضمی، گیس، اور پیٹ میں درد یا بھاری پن محسوس ہو سکتا ہے۔کولا مشروبات کھانے کے بعد پینا معدہ کے نظام کو سست کرتا ہے ۔ جگر کے امراض کا باعث بنتا ہے۔
کولڈ ڈرنکس میں فاسفورک ایسڈ ہوتا ہے جو جسم سے کیلشیم کم کر سکتا ہے۔ گوشت کے ساتھ اگر بار بار کولڈ ڈرنکس پیے جائیں تو ہڈیوں کی کمزوری یا جوڑوں کا درد ہو سکتا ہے۔
گوشت میں پروٹین اور چربی ہوتی ہے، اور کولڈ ڈرنکس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔دونوں چیزیں ایک ساتھ لینے سے موٹاپا تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔
بہت زیادہ چینی والی کولڈ ڈرنکس انسولین ریسپانس خراب کرتی ہیں۔
گوشت کے ساتھ پینے سے بلڈ شوگر لیول کا توازن متاثر ہو سکتا ہے، خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
گوشت پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور کولڈ ڈرنکس میں موجود فاسفورک ایسڈ گردوں پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے۔
وقت کے ساتھ گردوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے
۔اس کے استعمال سے آدمی وقتی طور پر بیدار ،تازہ دم اور خوشی محسوس کرسکتا ہے مگر تین چار گھنٹوں کے بعد اسکا اثر ختم ہونے پر کمزوری سستی اضمحلال اور بوریت محسوس کرتا ہے ۔