کارکنوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، واپسی کافیصلہ کیاہے، علی امین گنڈاپور

سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ واپس روانہ روانہ ہوگیا۔ پولیس نے یارک ٹول پلازہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ بند کر رکھا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 3 دن کیلئے دفعہ144نافذ کی گئی ہے، قیادت نےتوڑپھوڑ نہ کرنے تحریک آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے، کارکنوں کوخطرےمیں نہیں ڈال سکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کارکنوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، واپسی کا فیصلہ کیاہے، راستےبندہیں آگےنہیں جاسکتے، ٹک ٹاک والی باتیں نہ کریں،عملی صورتحال دیکھ کرفیصلے کرنے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

پہلے مرحلے میں لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور بنوں سے کارکن لانگ مارچ میں شامل ہیں۔ لانگ مارچ کے شرکاء آج رات کرک کے قریب قیام کریں گے۔

Loading