ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، مذاکرات تو جنگوں کے دوران بھی ہوتے ہیں، تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکا نہیں اور اگر حکومت مذاکرات کے معاملے میں مخلص ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن ہیں اور پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، دہشت گردی کے حوالے سے تحریک انصاف کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتوں کے احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا خاتمہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے ممکن نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

Loading