Daily Roshni News

*کوالالمپور،  ملائشیا میں ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش، پاکستان کی فتح 1 بنانے والی کمپنی جی آئی ڈی ایس کی شرکت،  پویلین اور دفاعی مصنوعات توجہ کا مرکز*

*کوالالمپور،  ملائشیا میں ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی سب سے بڑی دفاعی نمائش، پاکستان کی فتح 1 بنانے والی کمپنی جی آئی ڈی ایس کی شرکت،  پویلین اور دفاعی مصنوعات توجہ کا مرکز*

کوالالمپور، ملائشیا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔ سید رضوان حیدر بخاری)کوالالمپور کے می ٹیک ایگزیبیشن سنٹر میں انیسویں ڈی ایس اے 2026 کا آغاز ہو گیا ہے۔  جو کہ ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی ایک بڑی دفاعی نمائش اور کانفرنس ہے جو ہر دو سال کے بعد ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا کے 70 سے زائد ممالک اپنی دفاعی مصنوعات کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔

ڈی ایس اے 2026 میں پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی سب سے بڑی اور ایک اہم کمپنی جی آئی ڈی ایس ، پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے، جس کی سرپرستی سی ای او اسد کمال کر رہے ہیں۔

ڈی ایس اے 2026 اس لیے بھی اہم ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص اور ہندوستان کے ساتھ معرکوں کے بعد پاکستان پہلی بار اس دفاعی نمائش میں شرکت کر رہا ہے اور جی آئی ڈی ایس وہی دفاعی کمپنی ہے جس کے “فتح 1” میزائل سسٹمز کو ہندوستان کے خلاف معرکے میں کامیابی سے استعمال کیا گیا تھا اور دنیا اسکی معترف ہے۔ اسکے علاوہ جی آئی ڈی ایس کی دوسری اہم پروڈکٹ شاہپر ڈرون ہے اور وہ بھی توجہ کا مرکز ہے۔۔

ڈی ایس اے 2026 میں بھی جی آئی ڈی ایس کا پویلین سبھی شرکاء کی توجہ کا مرکز ہے اور سبھی شریک ممالک کی طرف سے پویلین کا دورہ کیا جا رہا ہے،  نمائش کے پہلے دن ملائشیا کی بری بحری اور فضائی افواج کے چیفز، بنگلہ دیش کے آرمی چیف،  فلپائن کی آرمڈ فورسز کے چیفز، تھائی لینڈ کے آرمی چیف  اور بہت سے دیگر وفود نے جی آئی ڈی ایس پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی دفاعی مصنوعات میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش کے پہلے ہی دن مختلف ممالک کے ساتھ جی آئی ڈی ایس کے دفاعی معاہدے طے پائے اور باقی دنوں می بھی بہت سے دفاعی معاہدے متوقع ہیں۔

پاکستان کی کمپنی جی آئی ڈی ایس کے پویلین میں ایک انٹر ایکٹو کیوسک بھی لگایا گیا ہے جس کے ذریعے آنے والے وفود اور افراد خود سے سکرین پر پاکستان کی دفاعی مصنوعات کو دیکھ سکتے ہیں اور ان کے بارے میں تفصیلات جان سکتے ہیں۔

دنیا کی دفاعی نمائشوں میں پاکستان اور جی آئی ڈی ایس کی بنائی ہوئی آزمودہ دفاعی مصنوعات پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہیں اور دنیا کا بھرپور اعتماد حاصل کر رہی ہیں۔۔۔۔

Loading